ساہیوال:پولیو سے کیسے بچاؤ ممکن ہے،ڈپٹی کمشنر نے بتادیا

0
37

ساہیوال:ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے 30نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو ویکسین یقینی بنانے کے لئے بھر پور آگہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سول سوسائٹی اور والدین اپنی ذمہ داری محسوس کریں اور بچو ں کو پولیو ویکسین پلا کر عمر بھر کی معذور ی سے بچائیں -ضلع ساہیوال میں ایک بچے کا پولیو مرض کا شکار ہونا انتہائی تشویشناک بات ہے جس کے تدارک کے لئے پولیو ٹیم کا ہر ممبر مشنری جذبے سے مہم میں حصہ لے -انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس میں کہی جس میں اے ڈی سی جنرل شیر افگن اور اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر طاہر امین،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید عملدار حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان اور سول سوسائٹی کے ممبران سید عملدار حسین شاہ اور شیخ طارق سجاد اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے آگہی کے لئے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں اور سوشل میڈیا کی خدمات حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی نے بتایا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں 5سال سے کم عمر کے 4لاکھ92ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر ویکسین پلائی جائے گی جس کے لئے 1273ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں 1070موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں -ڈپٹی کمشنربابر بشیر نے فیلڈ ٹیموں کو مناسب تربیت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ مہم کی کامیابی کے لئے مقامی سطح پر بھی علماء کرام، اساتذہ، سیاسی عمائدین اور ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی خدمات حاصل کریں۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ تمام فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے –

Leave a reply