سیاسی رہنماؤں نے عیدالفطر کے بعد کراچی میں دھرنا دینے کااعلان کردیا
سیاسی رہنماؤں نے عیدالفطر کے بعد کراچی میں دھرنا دینے کااعلان کردیا ۔
باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق ملک کی مشہور تعمیراتی کمپنی بحریہ ٹاؤن کے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ایک لاکھ سے زائد برقی پیغامات ہوئے جس میں سیاسی رہنمائوں، ادیبوں،صحافیوں،دانشوروں نے بحریہ ٹاؤن اور اس کے مالک ملک ریاض پر خوب لعن تعن کی۔ سندھ حکومت پر تنقید کی گئی۔ سیاسی رہنمائوں نے عیدالفطر کے بعد کراچی میں دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اتوار کو صبح دس بجے سے رات بارہ بجے تک جاری ہیش ٹیگ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ ہیش ٹیگ میں ملک ریاض کو دہشت گرد لکھا گیا۔اس ٹرینڈ کے دوران زندگی کےمختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کی ڈاکٹر قادر مگسی نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ عیدالفطر کے بعد بحریہ ٹاؤن کے خلاف سڑکوں پر اور عدالتوں میں جنگ لڑیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے بحریہ ٹائون کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا۔ اس ٹرینڈ میں ایک لاکھ سے زائد ٹوئیٹس ہوئے جس میں بحریہ ٹاؤن کے سیکیورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ عامر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔