سڈنی :اسلام اورمسلمانوں کے خلاف یورپ اورمغرب میں پھر سے حملے شروع ہوگئے ہیں ، دو دن پہلے ناروے میں انتہاپسند عیسائیوں نے ساری کو لائیو قرآن مجید جلاکردکھایا اور قرآن مجید جو جلانے سے روکنےوالوں کے خلاف الٹا مقدمہ درج کردیا گیا ، دوسری طرف آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مسلمان حاملہ خاتون کوبری طرح زدوکوب کیا گیا

باغی ٹی وی کے مطابق ایک مسلمان خاتون ایک ریسٹورینٹ میں دیگر خواتین کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی کہ ایک انتہا پسندریسٹورینٹ کے اندرگھستا ہے اورجب یہ شدت پسند عیسائی دہشت گرد اس میز پر پہنچتا ہے جہاں یہ مسلمان خاتون بیٹھی ہوئی تھی ،یہ انتہا پسند آگے بڑھتا ہے اور حاملہ مسلمان خاتون پر حملہ کردیتا ہے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ یہ ظالم دہشت گرد عیسائی انتہاپسند آگے بڑھ کر خاتون پر مکوں اورگھونسوں کی بوچھاڑ کردیتاہے، وہ مسلمان عورت جوکہ حجاب پہنے ہوئی ہے وہ اپنی کرسی سے نیچے گرجاتی ہے ،یہ عیسائی دہشت گرد آگے بڑھ کراس خاتون کی کمر میں ٹھڈے مارتا ہے اور اسے جان سے مارنے کی کوشش کرتا ہے، مسلمان عورت اوندھے منہ گری ہوئی ہے اور یہ دہشت گرد مارے ہی مارے جارہا ہے

ویڈ یومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ ساتھ والی خواتین اس دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن وہ طاقتورہونے کی وجہ سے باز نہیں آرہا ، اسی اثنا میں ریسٹورینٹ کے ملازمین اور سیکورٹی اہلکار پہنچتے ہیں اوراس ظالم عیسائی دہشت گردکو پکڑکے دورلے جانے کی کوشش کررہے ہیں اورمسلمان حاملہ خاتون تکلیف کی وجہ سے چلائی جارہی ہے،

یاد رہےکہ یورپ اور مغرب میں اسلام اور مسلمانوں‌پرحملے کوئی نئی بات نہیں بلکہ اس سے قبل بھی مسلمانوں پر کئی جان لیوا حملے ہوچکے ہیں جس میں کئ مسلمان شہید اوربڑی تعداد میں زخمی ہوکرمعذورہوچکے ہیں

Shares: