سڈنی :آسٹریلیا کے سڈنی کے ساحل سمندر پر سیکڑوں کی تعداد میں پراسرار سیاہ گیندیں برآمد ہوئی ہیں جس کے باعث ساحل کو بند کر دیا گیا،اور ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج بتاتے ہیں کہ یہ ٹار بالز ہیں۔
باغیٹی و : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی سہ پہر کوگی بیچ پر عجیب سیاہ گیندیں نمودار ہوئیں جنہوں نے حکام کو الرٹ کر دیا۔ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ بالز کہاں سے آئی ہیں؟ سڈنی کا ساحل سمندر جہاں عام طور پر مقامی افراد اور سیاحوں کا رش ہوتا ہے، سینکڑوں عجیب و غریب گیندوں سے ڈھکا ہوا تھا، جن کا سائز گولف بال سے لے کر کرکٹ بال جتنا تھا۔
ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں
جمعرات کو، حکام نے کہا کہ انہوں نے پانچ مزید ساحل بند کر دیے ہیں، جن میں بوندی، تماراما، برونٹے، کلویلی اور ماروبرا کے شمالی سرے شامل ہیں، جس سے ساحلوں کی کل تعداد سات ہو گئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک نہیں جان سکے کہ مذکورہ گیندیں کس چیز سے بنی ہیں، لیکن یہ ’ٹار بالز‘ ہو سکتی ہیں۔ جو اس وقت بنتی ہیں جب تیل، ملبے اور پانی کے ساتھ رابطے میں آتا ہے،رینڈوک کونسل کے مطابق، ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ گیندیں ہائیڈرو کاربن پر مبنی آلودگی ہیں-
سوشل میڈیا پر خوف کی علامت بننے والی اِن پراسرار سیاہ گیندوں کو خلائی مخلوق کی جانب سے کوئی اشارہ تصور کیا جانے لگا اور صارفین مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔