سید علی گیلانی کے پوتے کو بھارت سرکار نے طلب کر لیا

0
79

بھارت سرکار نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے پوتوں کو تحقیقات کے لئے طلب کر لیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مرکزی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے حریت کانفرنس کے چیئرمین ، بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے پوتے کو 9 جولائی کو طلب کر لیا ہے، این آئی اے نے الطاف احمد شاہ کے بیٹے انیس الاسلام کو نئی دہلی آفس میں طلب کیا ہے.

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق زیر تحقیقات ایف آ ئی آر نمبر 10/2017DLI زیر سیکشن 120B,121,121A,IPC سیکش ایکٹ ,16,17,18,20,38,39,40 ایکٹ زیر تحقیق ہے جس کے رو سے انس الاسلام کو خصوصی تحقیقاتی ادارے این آ ئی اے وزارت داخلہ نے سی جی او کمپلیکس نئی دہلی میں تحقیقات کی غرض سے طلب کیا ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل این آئی اے تمام حریت رہنماوں اور کشمیری تاجروں کو طلب کر چکی ہے، بھارت سرکار کشمیری تاجروں ،حریت رہنمائوں کو مختلف بہانوں سے ہراساں کر رہی ہے.

Leave a reply