سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 11 سال بیت گئے

0
45

بالی وڈ سپر اسٹار راج کپور کے ہم شکل اداکار سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 11 سال ہو گئے ہیں-

باغی ٹی وی : پاکستانی اداکار سید کمال 27 اپریل 1937 کو میرٹھ ، اتر پردیش ، برطانوی ہند میں پیدا ہوئے تھے۔ سید کمال 1960 اور 1970 کی دہائی میں ایک مشہور فلمی اسٹار تھے اوراپنی بے مثال کردار نگاری سے شہرت حاصل کی۔ کمال کی فلم توبہ (1963) میں باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی –

بھارتی فلمسٹار راج کپور کے ساتھ حیرت انگیز مشابہت حاصل تھی فلم بینوں نے ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے اور اُنہیں پاکستان کا راج کپور کہنا شروع کر دیا۔

کمال کو ہر قسم کے کردار ادا کرنے میں کمال حاصل تھا خاص طور پر ان کی مزاحیہ اداکاری کو لوگوں نے بے حد سراہا۔

انہوں نے اس وقت کی مقبول ہیروئنز شمیم آراء ، دیبا، زیبا، نسیمہ خان، نشو، ممتاز، اور روزینہ وغیرہ کے ساتھ کئی یادگار فلموں میں کام کیا کمال نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران لگ بھگ 200 فلموں میں کردار نگاری کی۔

ان کے فلمی کیرئیر میں فلم ٹھنڈی سڑک بہن بھائی، روڈ ٹو سوات، گلفروش، آشیانہ، دل نے تجھے مان لیا، گھر داماد اور دیگر فلمیں شامل ہیں انہوں نے سیاست میں بھی حصہ لیا تھا اُن کے بیٹے غالب کمال شوبزنس سے وابستہ ہیں۔

انہیں ٹیلی وژن پر کمال شو کے نام سے بھی کافی شہرت ملی اپنے کیریئر کے دوران اداکار کمال نے بہترین کارکردگی پر بے شمار فلمی ایوارڈز حاصل کیے جب کہ ایک پنجابی زبان کی فلم پر بیک وقت بہترین فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔

انہیں فلم بہن بھائی کے لئے نگار ایوارڈ اور سن 2000 میں نگار ایوارڈ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا-

صحت کی خرابی کے باعث وہ کافی عرصے تک شوبز کی دنیا سے دور رہے اور طویل علالت کے بعد 75برس کی عمر میں یکم اکتوبر 2009ء کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے –

Leave a reply