پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی چمن ساجد خان مہمند روڈ پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
ملک میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔امن قائم کرنے کے لیے پوری قوم نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں۔دشمن ممالک پاکستان میں عدم استحکام پیدا کر کے اندر سے غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔حملے میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
حکمران صرف اپوزیشن پر کیچڑ اچھالنے اور اپوزیشن حکومت گرانے میں مصروف ہے، عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔سید مصطفیٰ کمال نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔








