دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر دیکھ کر جہاں سب ہی بہت خوش وہیں سید نور بھی ہیں کافی خوش. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں اور اس میں سب ہی اداکار بہت اچھے لگ رہے ہیں. سید نور نے کہا کہ فلم کا ٹریلر بتا رہا ہے کہ فلم بہت اچھی ہو گی. اس فلم میں پنجابی کا ایک ٹچ نظر آرہا ہے. بڑے بجٹ کی بڑی فلم ہے اسکی کامیابی کے لئے ہماری بہت ساری دعائیں ہیں.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پرانی اور نئی مولا جٹ کا مقابلہ نہیں کروں گا ہمیں فلموں کے موازنے نہیں کرنے چاہیں موازنہ بنتا ہی نہیں ہے.

پرانی مولا جٹ کا اپنا مقام تھا اس فلم کا اپنا مقام ہے اور معیار ہے. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیوں پرانی فلم کا نئی فلم کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے. ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ اگر کردار اچھا ہو تو فنکار اچھا نبھا لیتا ہے لیکن اگر کردار ہی اچھا نہ ہو تو بڑے سے بڑا فنکار بھی اسکو اچھے سے نہیں نبھا سکتا. میری ہر فلم کے لئے دعا ہوتی ہے کہ وہ چلے کامیابی ھاصل کرے، فلمیں چلیں گی تو ہماری فلمی صنعت بھی پائوں پر کھڑی ہو گی لہذا ہم سب کا فرض ہے کہ ایک دوسرے کی فلم کو سپورٹ کریں.انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ دو سو کروڑ کا بزنس کرے.

Shares: