سید نور پاکستان فلم انڈسٹری کے منجھے ہوئے ہدایتکار ہیں ان کے کریڈٹ پر زبردست فلمیں ہیں ان کی بنائی ہوئی فلمیں نوے کی دہائی میں فیملیز سینما جا کر دیکھا کرتی تھیں. سید نور کی فلم چوڑیاں نے ریکارڈ توڑ‌بزنس کیا پنجابی اس فلم کا ہر گیت بھی فلم جتنا ہی مقبول ہوا. فلم میں صائمہ اور معمر رانا کی جوڑی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں بہت کامیاب رہی. رواں برس سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی اس میں انہوں‌نے معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو متعارف کروایا.جیسا کہ سید نور نے اپنی بہت ساری فلموں میں ہیروئنز کو

متعارف کروایا. فلم قائداعظم زندہ باد کی پرموشنز کے دوران ماہرہ خان نے سید نور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اس حوالے سےحال ہی میں سید نور سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان حالیہ دور کی بہترین اداکارہ ہیں ان کے ساتھ کام کرنا فخر کی بات ہے اور میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے کام کی تعریف کی، میرے پاس جیسے ہی کوئی اچھا سکرپٹ آئیگا میں یقینا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا. سید نور نے مزید کہا کہ ماہرہ خان نے ابھی تک جتنا کام کیا ہے بہت اچھا کیا ہے وہ ہیروئین میٹریل ہیں لوگ انہیں پسند کرتے ہیں لہذا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بھی فخر کی بات ہو گی.

Shares: