مجھے کبھی بھارت سے ڈائریکشن کرنے کی آفر نہیں ہوئی سید نور

میری پہلی دوستی بھارت میں مہیش بھٹ سے ہوئی تھی
0
60
syed noor

لالی وڈ کے معروف فلمساز سید نور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے آج تک بھارت سے کام کی آفر نہیں آئی. میں‌باقیوں کی طرح نہیں‌کہوں گا کہ مجھے کام کی آفر آئی اور میں نے ٹھکرا دی ، مجھے کبھی کسی نے بھارت میں کنسیڈر ہی نہیں کیا اگر وہ مجھے ڈائریکشن کے لئے بلاتے تو شاید میں‌کام کر بھی لیتا . سید نور نے کہا کہ افتخار ٹھاکر ہو یا ناصر چینیوٹی یہ پاکستان کا چہرہ ہیں انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی ہے بھارت میں‌، لیکن اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ بھارت کے فنکار بھی پاکستان میں‌آکر کام کریں.

سید نور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”بھارتیوں کو یہ علم ہونا چاہیے کہ اگر وہ پاکستان میں‌آکر کام کرتے ہیں یا فلم بناتے ہیں تو ان کی فلم بھارت کی نسبت سستی بنے گی” . انہوں نے مزید کہا کہ میری پہلی دوستی بھارت میں مہیش بھٹ سے ہوئی تھی ان کی طرف سے بھی مجھے کبھی کام کی آفر ہی نہیں‌ہوئی . اس وقت دونوں ملکوں میں کام اچھا ہو رہا ہے اگر ہم مل جائیں تو ہم سب کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے.

آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں؟ کمال راشد خان کا سوال

Leave a reply