معروف ڈائریکٹر سید نور جو کہ نئے ڈائریکٹرز کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نئے کام کرنے والوں سے بہت متاثر ہوں وہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں. انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہے. نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی فلم پروڈکشن کے معیار پر لایا جا سکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ”مجھے بہت امید ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر گی،” اور ہمارے جو پرانے کام کرنے والے لوگ ہیں ہمیں ان کو جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے ٹریننگ دینی چاہیے تاکہ وہ بہترین کام کر سکیں. سید نور نے کہا کہ پنجابی فلموں کا دور کبھی بھی ختم نہیں ہوا ، ہمارے ہاں اگر دا لیجنڈ آف مولا جٹ آج بھی ہٹ ہوتی ہے تو پھر سمجھ لیں کہ کوئی بھی ایسا دور نہیں ہوگا جب پنجابی فلم نہیں دیکھی جائیگی. یاد رہے کہ سید نور معروف ڈائریکٹر ہیں اور اداکارہ صائمہ نورانکی اہلیہ ہیں دونوں فلم انڈسٹری کی سال ہا سال سے اپنے فن کے زریعے خدمت کررہے ہیں.

ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

Shares: