کراچی:وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور و رہنما تحریک انصاف علی زیدی کے والد سید سجاد زیدی دنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں

وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمارا دوست اور رہنما تھے ہمیں کھڑے ہونے اور ہمیشہ صحیح کام کرنے کی ترغیب دی۔ اپنے بچوں کو اپنی بنیاد پر کھڑا ہونا سکھایا۔ دعاؤں کی ایک چھتری جو ہمیشہ میری اور ہمارے خاندان کی حفاظت اور رہنمائی کرتی ہے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس سے نوازے۔

 

 

 

 

اس حوالے سے اس متعلق افسوس ناک خبر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، اُن کا کہنا تھا کہ علی زیدی کے والد اب ہم میں نہیں رہے۔

ذرائع کے مطابق علی حیدر زیدی کے والد متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج تھے،جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کہا کہ علی زیدی کے والد کی انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین

سید سجادزیدی کی نمازجنازہ آج بعدنماز مغرب ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ مسجد وامام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز 4 میں ادا کی جائےگی۔

Shares: