یکم فروری سے ہفتہ سیدنا صدیق اکبر یکجہتی کشمیرمنایا جائیگا:ثروت اعجازقادری

0
54

کراچی :یکم فروری سے ہفتہ سیدنا صدیق اکبراوریکجہتی کشمیرمنایا جائے گا،اطلاعات کےمطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نےکہا کہ فرقہ واریت پھیلانے والوں کےخلاف قانون حرکت میں نہیں آیاملک دشمنوں کو آکسیجن ملے گی

ذرائع کے مطابق اس حوالے سےان کا کہنا تھا کہ صحابہ کرام کی شان میں توہین کا سلسلہ روکا جائے اورصحابہ کرام کےخلاف نفرت انگیز تقریر کرنیوالوں کو آئینی طور پرعبرت کا نشان بنایا جائے یکم فروری سے ہفتہ سیدنا صدیق اکبراوریکجہتی کشمیر منایا جائیگا،حکومت سے مطالبہ ہے خلفاء راشدین کے ایام بھی سرکاری سطح پر منائے جائیں اور الیکٹرونک وپرنٹ اورریڈیو پرصحابہ کرام کی عظمت اور کارنامے ہائے بیان کئے جائیں

ذرائع کے مطابق کشمیر یوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں،بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اخلاقی طور پر بھارت کشمیر یوں سے ہار چکا ہے،ظلم وبربریت اور ریاستی طاقت کا استعمال بھارت کی کھلی دہشتگری ہے،کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی داروں کو تعصب کا عینک اتار کر مظلوموں کو انصاف دلانا ہوگا،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے،کشمیر پاکستان کی شہ رگہے اور اس شہ رگ پر ہاتھ دھرنے والوں کو مزہ چکھانا جانتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سیاسی،اخلاقی اور سماجی حمایت جاری رکھیں گے بھارت کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرنے کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرئے،انہوں کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کی بالادستی کے ذریعے ہی انتہا پسندی اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوگا،

نفرت انگیز تقریر اور صحابہ کی شان میں گستاخی کرنیوالے اسلام اور پاکستان کے دشمن اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،ہمیں صحابہ کرام کی عظمت کا پرچم بلند رکھتے ہوئے انتشار پھیلانے والوں کی سازشوں کو صبر امن وسلامتی اور یکجہتی کو فروغ دے کر ناکام بنانا ہے۔

Leave a reply