شام کی خانہ جنگی میں شہید ہونے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد سامنے آ گئی۔
اسرائیل فلسطین کا تشخص ختم کرنے کے درپے، عرب لیگ
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شام کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق شام میں خانہ جنگی کے دوران 4ہزار سے زائد فلسطینی پناہ گزین شہید ہو گئے جن میں 500کے قریب فلسطینی خواتین بھی شامل ہیں۔
شام فلسطین ایکشن گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں صرف گذشتہ سال کے دوران پناہ گزین کیمپوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 2000ہے ۔
اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دیں
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ فلسطینی یرموک پناہ گزین کیمپ میں شہید ہوئے جن کی تعداد 1457 ہے۔ شامی فوج کی طرف سے اس کیمپ کی ناکہ بندی کی گئی تھی۔
اسرائیلی فورسز کی پرامن فلسطینیوں پر فائرنگ، کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟
دریں اثناءدرعا میں 266، خان الشیخ میں 203، النیرب میں 181، الحسینیہ کیمپ میں 124 اور نامعلوم مقامات پر 188 فلسطینی شہید ہوئے۔