بیروت: شام کی خاتون اول اسماء الاسد میں خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی: شام کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اول اسماء الاسد خون کے کینسر میں مبتلا ہیں،خاتون اول ایک خصوصی طریقہ علاج سے گزریں گی جس میں انفیکشن سے بچنے کے لیے سماجی دوری کی ضرورت ہوتی ہے،طبی ماہرین نے خاتون اوّل کو تمام مصروفیات روکنے کی ہدایات کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ 48 سال کی اسماء الاسد کو 2018 میں چھاتی کا ابتدائی کینسر تشخیص ہوا تھا تاہم 2019 میں انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کینسر سے شفایاب ہوگئی ہیں۔
اسماء الاسد برطانیہ میں پیدا اور پرورش پائی، اگرچہ ان کا خاندان اصل میں وسطی شام سے ہے، لیکن خاتون اول ایک طاقتور اور تفرقہ انگیز شخصیت ہیں، وہ مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں اور شامی تنازعے کے دوران ایک انتہائی متنازع شخصیت رہی ہیں،2000 میں اس وقت کے نو منتخب صدر بشار الاسد سے شادی کرنے سے پہلے وہ ایک انویسٹمنٹ بینکر تھیں۔ اس کے بعد سے انہوں نے ایک عوامی کردار کو برقرار رکھا، سول اور چیریٹی گروپس کو فروغ دیا، لیکن ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی برطانوی تعلیم اور مغربی انداز کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔