ٹی 20 سیریز، پاکستان اور بنگلہ دیش آج پھر ہوں گے مدمقابل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.
میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہو گا،پاکستان کیلئے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے شکست کی صورت میں پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم ہو جائے گا۔
پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں 12 بجے کے قریب قذافی سٹیڈیم پہنچیں گی،دونوں ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں وارم اپ سیشن میں حصہ لیں گی ،پاک بنگلہ دیش تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا،شائقین کرکٹ کی قذافی سٹیڈیم آمد کا سلسلہ 11 بجے شروع ہوگا
قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اندر اور باہر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں،رینجرز اور ایلیٹ کے دستوں کی قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اطراف گشت جاری ہے، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،قذافی اسٹیڈیم کےچاروں اطراف علاقوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے.
شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا،گاڑیوں کےلیے9 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے جائیں گے،ٹیم کی نقل و حرکت کے دوران شاہراہیں کچھ دیر بند کی جائیں گی،ٹیموں کی نقل وحرکت کے بعد تمام راستے کھول دیئے جائیں گے
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی نے مزید بہتر کھیل پیش کیا اور محمد حفیظ اور بابر اعظم کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت 9 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔
سیریز میں کل آرام کا دن تھا اور بنگلادیش کے کھلاڑیوں نے کل کا پورا دن اپنے ہوٹل میں ہی گزارا۔کھلاڑیوں نے ہوٹل میں مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ میچ کی حکمت عملی بھی بنائی
ٹی 20سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش سے دوسرا میچ بھی جیت لیا
دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے بابر اعظم نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئیرز کی واپسی کا ٹیم کو فائدہ ہوا ہے پہلے ميچ ميں شعيب ملک اور دوسرے ميں محمد حفيظ کي کارکردگي آوٹ سٹينڈنگ رہي ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان سرفراز احمد پي ايس ايل ميں پرفارم کرکے ٹيم ميں اپني جگہ بنا سکتے ہيں ۔ ٹيم کي قيادت کا کوئي پريشر نہيں ہے تمام کھلاڑي ساتھ دے رہے ہيں اس ليئے پريشر نہيں ہے سيريز بھي جيتي ہے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے ميچ ميں وکٹ بيٹنگ کے ليے آسان تھا پاکستان ميں کرکٹ ہوگي تو وکٹيں بھي بہتر ہوں گي۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرے میچ کو جیت کر وائٹ واش کرنے کی کوشش کریں گے
ٹی 20 کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرامید