تازہ ترین : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کی کپتانی میں میدان میں اترے گی جبکہ کینگروز کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 2007 میں ،پاکستان نے 2009میں ،انگلینڈ نے 2010میں ،ویسٹ انڈیز 2012 میں ،سری لنکا نے 2014 میں

جبکہ ویسٹ اندیز نے دوسری مرتبہ 2016 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں سے جو بھی جیتا وہ پہلی مرتبہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کرےگی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں زیر کر کے فائنل میں پہنچی جب کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

Shares: