ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا،شعیب ملک

قومی کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے،

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میچز جیتے ہیں تو کھلاریوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے،پاکستان ٹیم اگلے میچز کی تیاری کررہی ہے، تمام کھلاڑیوں کا ہدف جیت ہے، جب سے ٹیم کو جوائن کیا ہے تمام کھلاڑیوں کو متحد دیکھا، لاہور سے لیکر دبئی تک ہر سیشن میں کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دیں، ٹیم میں ضروری نہیں ہوتا گیارہ گیارہ پرفارم کریں، ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہا، ابھی ٹورنامنٹ کے مڈل میں ہوں فوکس کرکٹ پر ہے،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا، ہم نمیبیا کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ببل لائف آسان نہیں ہے،

قبل ازیں قومی آل راؤنڈر شعیب ملک کی جانب سے سابق کپتان شاہد آفریدی کو سلیوٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کا میچ دیکھنے لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی بھی سٹیڈیم پہنچے شعیب ملک نے سابق کپتان کو دیکھ کر پر خلوص انداز میں سلیوٹ کیا جس کا بوم بوم نے مسکرا کر جواب دیا۔ شعیب ملک کا یہ انداز شائقین کو بھا گیا، ویڈیو خوب وائرل ہوگئی ہے

قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد کے وقت کو خاص قرار دے دیا شعیب اختر اور ثانیہ مرزا نے دبئی میں دیگر قومی کرکٹرز کی فیمیلز کے ہمراہ اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تیسری سالگرہ منائی ثانیہ مرزا نے اذہان کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں

Shares: