قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا،خبر آگئی
باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 31 جنوری بروز اتوار کو دوپہر 2:15 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔
پریس کانفرنس کی لائیو کوریج پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر نشر کی جائے گی۔ تمام میڈیا نمائندگان کو یوٹیوب کا لنک فراہم کردیا جائے گا.
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 11، 13 اور 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اس فارمیٹ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب دونوں ٹیمیں پاکستان کی سرزمین پر مدمقابل آئیں گی۔