ٹی 20 سیریز، میچ سے قبل بارش کی اننگز جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آج لاہور میں ہونا ہے، تا ہم لاہور کا موسم خراب ہو چکا ہے، بارش کی وجہ سے ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ میچ ہو پائے گا یا نہیں،قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پچ پر کور دے دیئے گئے
لاہور کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے، جس کے بعد میچ کے ہونے یا نہ ہونے بارے ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، موسم بہتر ہوا تو میچ ہو گا، پاکستان یہ سیریز جیت چکا ہے، سیریز کے دونوں میچ پاکستان نے جیتے ہیں، پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی مہمان ٹیم پر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں پہنچ چکی ہیں ،پاک بنگلہ دیش تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا۔
میچ شروع ہونے سے قبل ہی لاہور میں بونداباندی شروع ہو گئی،کیوریٹرز اورگراﺅنڈسٹاف نے پچ کو ڈھانپ دیا،بارش کے باعث پاک بنگلہ دیش تیسرا ٹی 20میچ متاثر ہونے کاخدشہ ہے،نشترسپورٹس کمپلیکس میں شائقین کرکٹ کی آمدکاسلسلہ بھی جاری ہے.
میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہو گا،پاکستان کیلئے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے شکست کی صورت میں پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم ہو جائے گا۔
ٹی 20سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش سے دوسرا میچ بھی جیت لیا
ٹی 20 کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرامید
قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اندر اور باہر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں،رینجرز اور ایلیٹ کے دستوں کی قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اطراف گشت جاری ہے، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،قذافی اسٹیڈیم کےچاروں اطراف علاقوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے.
شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا،گاڑیوں کےلیے9 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے جائیں گے،ٹیم کی نقل و حرکت کے دوران شاہراہیں کچھ دیر بند کی جائیں گی،ٹیموں کی نقل وحرکت کے بعد تمام راستے کھول دیئے جائیں گے








