ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا

0
37

سری لنکا کے اہم بولر دشمنتھا چمیرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

باغی ٹی وی : کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق چیمپئن سری لنکا کے T20 ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہونے کا خطرہ برقرار ہے۔یو اے ای کے خلاف یکطرفہ جیت کے بعد بھی ان کے چیلنجز کم نہیں ہوئے اور اب اسے گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم کو ہرانا ہو گا سری لنکا کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اہم میچز شروع ہونے سے قبل ہی دھچکا لگا ہے اور اس کا اہم پیسر ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:سری لنکا نےعرب امارات کو ہراکرسپر12میں جگہ پکی کرلی

یو اے ای کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اور تین وکٹیں لینے والے اسٹار فاسٹ باؤلر چمیرا جمعرات (20 اکتوبر) کو ہالینڈ کے خلاف فائنل اور فیصلہ کن میچ سے باہر ہو گئے۔

منگل کو یو اے ای کے خلاف میچ کے دوران باؤلنگ کرتے ہوئے وہ پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ اپنا آخری اوور مکمل نہیں کر سکے تھے اور میچ کے بیچ میں ہی انہیں واک آؤٹ کرنا پڑا تھا۔

پی ایس ایل 8: ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

میچ کے بعد، سری لنکا کی میڈیکل ٹیم کے پروفیسر ارجن ڈی سلوا نے چمیرا کے ہالینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہونے کی تصدیق کی، ای ایس پی این کرک انفو نے رپورٹ کیا اس کے ساتھ ڈی سلوا نے چمیرا کے پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا۔

کرکٹ ماہرین کےمطابق دشمنتھا چمیرا ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی پچز پر شاندار بولنگ کرسکتے تھے۔

چمیرا سے پہلے ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر دلشان مدوشنکا بھی انجری کی وجہ سے باہر ہوچکے ہیں۔ وہ نمیبیا کے خلاف میچ بھی نہیں کھیل سکے اور پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے جبکہ مدوشھن کے ہمسٹرنگ انجری کے اسکین کے لیے جانے کے بعد ان کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہا رکیا جارہا ہے۔

Leave a reply