ٹی 20ورلڈ کپ:قومی ٹیم کی فتح ،صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی طرف سے مبارکبادیں

لاہور: ٹی 20ورلڈ کپ:قومی ٹیم کی فتح ،صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی طرف سے مبارکبادیں ،اطلاعات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں مسلسل 5ویں کامیابی حاصل کرنے پر صدر مملکت،وزیراعظم آفس اور دیگر کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

 

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے گروپ 2 میں اپنے پانچویں اور آخری میچ میں سکاٹ لینڈ کو 72رنز سے شکست دی اور اس گروپ میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کی۔

 

صدر مملکت

قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کو مبارک ہو، جیتنا ایک اچھی عادت بن جاتی ہے، دو اور پرفارمنس باقی ہیں۔ اپنی کارکردگی کو جاری رکھیں اور آپ انشاء اللہ فاتح بن کر گھر آئیں گے۔

 

وزیراعظم آفس

وزیراعظم آفس کی جانب سے نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں ٹیم پاکستان کی شاندار پرفارمنس پر پوری کو فخر ہے، قومی ٹیم کی کارکردگی ابھی تک متاثر کن رہی، بابر الیون کو سیمی فائنل کے لیے ’’بیسٹ آف لک‘‘ کہہ دیا اور کہا کہ انشاء اللہ ٹی 20 کی ٹرافی پاکستان آئے گی۔

فواد چودھری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ بھارت کے لئے بڑی خبر!، بھارتی ٹیم نمیبیا کے خلاف تین اوورز میں میچ ختم کرے تو جلد ائیرپورٹ پہنچ سکتی ہے۔

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قومی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پانچویں فتح بھی مبارک، آج کا میلہ شعیب ملک نے لوٹ لیا ،بابر اعظم نے ایک بارپھر کیپٹن اننگز کھیل کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نےسکاٹ لینڈ کو ہرا کر ورلڈکپ میں نا قابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا، پاکستانی ٹیم نے بھارت،نیوزی لینڈ،افغانستان، نمیبیا کے بعد آج سکاٹ لینڈکو آسانی سے شکست دی، کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کے میچوں میں شاندار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے ہیں، امید ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سیمی فائنل میں بھی مخالف ٹیم کو زیر کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی:رمیزراجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر کہا کہ پاکستانی ٹیم کی ایک اور متاثر کن پرفارمنس پانچوں میچز جیتے، قومی ٹیم کی نا قابل یقین پرفارمنس ،فائنل میں بھی اسی سپرٹ سے جائیں گے۔

Comments are closed.