ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے پھر کیا مایوس

ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ویمن ٹیم نے پھر کیا مایوس

باغی ٹی وی : آسٹریلیا میں جاری ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستانی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کی کھلاڑی ولوار ڈٹ 53، کاپ 31 اور پریز 17 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ پاکستانی بلے باز عالیہ ریاض کی شاندار بیٹنگ بھی پاکستانی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی انہوں نے 32 بالوں پر 39 رنز بنائے جبکہ جویریہ خان نے 31 رنز بنا سکیں۔

پاکستانی اوپنر منیبہ علی نے 2 چوکے مارے تاہم باؤنڈری کے لیے کھیلے گئے ایک شارٹ پر وہ کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ انہوں نے 17 بالز پر 12 رنز بنائے ان کا ساتھ دینے والی جویریہ خان 2 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئیں۔ جس کے بعد آنے والی کھلاڑیوں نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی انگلینڈ سے اپنا میچ ہار گئی ہے. پاکستان ٹیم نے نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔انگلینڈ کو اننگز کے آغاز میں ہی 4 کے مجموعے پر نقصان اٹھانا پڑا جب ایمی جونز دو رنز بنا کر ڈیانا بیگ کا شکار بن گئیں۔

کھیل کے میدان سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہےکہ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 47 رنز پر گری جب ڈینی ویٹ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد انگلش کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔اس کے علاوہ نتالی سیور اور فران ولسن نے بالترتیب 36 اور 22 رنز کی اننگز کھیلیں۔

Comments are closed.