ابو ظہبی : ٹی ٹونٹی ورلڈکپ:سکاٹ لینڈ نے پاپوانیو گینی کو شکست دیدی ،اطلاعات کے مطابق آج ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے دوران پانچویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے پاپوانیو گینی کو 17 رنز سے شکست دیدی۔
سکاٹ لینڈ نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر165 رنز بنائے ، برینگٹن نے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کراس 45 سکور بنا سکے۔ موریا نے 4 جبکہ سوپر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
Bangladesh have won the toss and elected to bat 🏏#BANvOMN #T20WorldCup pic.twitter.com/y3BggB6RWF
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 19, 2021
ہدف کے تعاقب میں پاپوانیو گینی کی ٹیم 148 رنز پر ہمت ہار بیٹھی، وانووا 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ڈیووے نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ادھرآج آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں منگل کے روز کھیلے جارہے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش کو رواں ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ منگل کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی۔








