دبئی :ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو فتح کے لیے 190رنز کا ہدف،اطلاعات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کا آخری میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے اور جنوبی افریقا نے 189 رنز بنا کرانگلینڈ کو بڑا ہدف دے دیا ہے۔
جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے راسی ڈسن نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 94 اور ایڈن مرکرم نے 25 گیندوں پر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
مرکرم نے رواں ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی کی،ایڈن مرکرم نے25 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈوسن چھ رنز کی کمی سے سنچری نہ بنا سکے اور 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
جنوبی افریقہ کو اننگز کے آغاز میں ہی وکٹ گنوانا پڑی اور ریزا ہینڈرکس صرف دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 70رنز کی شراکت قائم کی۔
اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ڈی کوک 34 رنز بنانے کے بعد عادل راشد کی وکٹ بن گئے۔دوسرے اینڈ سے وین ڈر ڈوسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔
ڈوسن نے نئے بلے باز ایڈن مرکرم کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 103 رنز کی شراکت قائم کی جو ٹی20 ورلڈ ک میں جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے بڑی شراکت ہے۔
جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ کو 131رنز یا اس سے کم تک محدود رکھنا ہو گا۔واضح رہے کہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جنوبی افریقہ کو اس میچ میں بڑے مارجن سے فتح درکار ہے۔
اس سے قبل گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور اپنے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔
اگر انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی تو آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں جائیں گے۔ جنوبی افریقا جیتا تو بہتر رن ریٹ والی دو ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔