جرار شاکر ، باغی ٹی وی قصور
چیئرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف پتوکی کے اہم اور طاقتور گروپ کا اجلاس ہوا ہے۔جس میں شہر کے مسائل اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف پتوکی کے اہم ارکان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہر کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کیلئے مل جل کر کام کیا جائے گا ۔اجلاس میں الحاج محمد یوسف بھٹی، میونسپل کمیٹی پتوکی کے سابق چیئرمین محمد شکر باری، سابقہ کونسلر ملک خالد باری، چوہدری محمد اشرف، حافظ امداد احمد، ارشد قصوری،یاسر خاں ہاﺅ ، چوہدری جاوید ڈھلوں سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر تاجروں کے ایک وفد نے بھی چیرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج سے ملاقات کی اور انہیں تاجروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا انہوں نے میونسپل کمیٹی پتوکی کے 600سے زائد دوکانداروں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر چیرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج نے شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ بھی دیا گیا۔