تب تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے، سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں، فواد چوہدری
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے . مزید کہا کے سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے ،
اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے، کسی اور کی خواہش پر استعفیࣿ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 24, 2020
واضح رہے کہ وفاقی وزیر کا قلمدان اس سے پہلے تبدیل ہو چکا ہے ، اور اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے وہ شیدید تنقید کا سامنا کرتے رہے ہیں. حال ہی میں ان کا یہ بیان کہ اسد عمر کو جہانگیر ترین نے فارغ کروایا اور پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کو اس حالت تک پہنچانے کےلیے اپنا کردار ادا کیا .
اسی طرح چاند کے معاملے پر رؤیت ہلال کمیٹی کے ساتھ پھڈا ہر عید اور اہم موقع پر ہوتا ہے جس میں موصوف کوئی ایسا بیان لازمی دیتے ہیں جس سے دوسروں کے کام میںدخل اندازی ہوتی ہے . اسی طرح فواد چوہدری نے رنجیت سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے دیا. وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اپنے آپ کو قوم کے اجتماعی نظریے سے الگ ہی رکھا اورپنجاب کے سابق راجہ رنجیب سنگھ کو اپنا ہیروقرار دیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں فواد چوہدری کہتے ہیں کہ تاریخ تو اس کو ہیرو مانے گی جس کی اصلاحات نے عام آدمی کی زندگیوں کو بدلا ہو، رنجیت سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے اس کو بہت ہی اوپراٹھا دیا اورساتھ کہا کہ راجہ داہر کا تو کوئی اثر ہی نہیں رہا کبھی مسلمانوں کے سندہ اور ہندوستان پر گہرے اثرات ہیں، اسی طرح پنجاب کا اگر کوئی دور سنہرا دور تھا تو رنجیت سنگھ کا تھا اس لئےوہ پنجاب کا سب سے بڑا ہیرو ہے