باغی ٹی وی : تباہ حال غزہ کے کھنڈرات پر بیٹھے فلسطینی کیا سوچتے ہیں‌،
غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی مسلح گروہوں کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا ہے . گیارہ روز تک جاری رہنے والی اس جنگ سے غزہ کی بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے

غزہ پر اسرائیل کی بمباری سے کم از کم 243 فلسطینی شہید ہوگئے ، جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں اور ایک غریب علاقے میں فلسطین نے بے تحاشا تباہی مچائی ہے .

اب ان حالات میں غزہ میں لوگ کیا سوچتے اور خیال کرتے ہیں‌ اس حوالے ملا جلا رد عمل ہے۔

فلسطینی نوجوان لڑکی ہانیہ نے کہا کہ یروشلم کے لیے آنے وقتوں میں اور بھی بڑی لڑائیاں ہوسکتی ہیں ، لہذا یروشلم کے لئے جنگ لڑنے کا خیال اب بھی لوگوں کے اندر ہے .لیکن اس فتح پر وہ خوشیاں منا رہے ہیں۔

وہ گذشتہ 11 دنوں کی تباہی کو بھی یاد کررہے ہیں، غزہ کے پورے گھر ایسے ہیں جو تباہ ہوگئے ہیں۔ ہمارے پاس تازہ ترین اعداد و شمار یہ ہیں کہ ایک ہزار افراد کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں ، 700 کو شدید نقصان پہنچا ہے ، اور مزید 14،000 گھریلو یونٹوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اس شہر اور پٹی میں ہر گھر میں تقریبا چھ سے زیادہ افراد کا تناسب ہے ، جو 80،000 سے زیادہ افراد ہیں جنہوں نے اپنے گھروں کو کھو دیا ہے یا اپنے گھروں کو شدید یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود فسطینی اپنے عزم کو جوان کیے ہوئے ہیں‌اور وہ مشکل وقت میں بھی اپنی زمین کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہیں.

ننھا محمدالدیف اس دنیا میں آیا تو اس کی ماما بابا صہیونی فوجیوں نے چھین لیا تھا

Shares: