تبدیلی لانے کا نظریہ لیے ایک نوجوان ذہن کا تخلیق کردہ اسٹارٹ اپ
انجنیئرنگ گریجویٹ،اَبرہیم شاہ نے اپنی زندگی کے لیے بہت سے منصوبے بنائے تھے کہ ایک دن ان کا ایک قریبی دوست ملا جو حادثے میں ایک پاؤں سے معذور ہو چکا تھا۔اَبراہیم، جو روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجی پر کام شروع کرنے والا تھا، فیصلہ کیا کہ وہ اپنے دوست کے لیے مصنوعی ٹانگ تیار کرے گا۔ اْن کا یہ اقدام اب موبیلٹی(Mobiliti) نامی ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے جو 50ملین افراد کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
موبیلٹی ایک سماجی ادارہ ہے جو ضائع شدہ پلاسٹک استعمال کرکے مصنوعی، مشینی اورمعاون ڈیوائسز بناتا ہے اور ایسے لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اپنے اعضا ء کے ضائع ہونے کی وجہ سے معذور ہو چکے ہوں۔
اَبراہیم کہتے ہیں:”ابتداء میں ہمارے پاس وسائل کی کمی تھی اور ہم مختلف مقابلوں سے حاصل ہونے والی رقم استعمال کرتے تھے اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے تیکنکی خدمات پیش کرتے تھے۔ہم سافٹویئر پر ڈیزائن بناتے اور اْنھیں ٹیسٹ کرتے رہے۔ متعدد کوششوں کے بعد، ہم نے موجودہ ڈیزائن کی تیاری میں کامیابی حاصل کی۔ متعدد کوششوں کے بعد ہم اپنے موجودہ ڈیزائنوں کی تیاری میں کامیاب ہو سکے۔“
ایک نوجوان انٹریپرینیور کا اسٹارٹ اپ ہونے کی وجہ سے اْن ادارے کو ہارڈویئر اور ریسرچ جیسے شعبے میں چینلائزنگ جیسی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم، اس کی سیلز میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔اَبراہیم کے کاروبار میں اْس وقت اور بھی استحکام آنا شروع ہوا جب اْنھیں ایک دوست کے ذریعے شیل تعمیر کے بارے میں معلوم ہوا جس نے اْن کے کاروبار میں مزید اضافہ کیا۔اس پلیٹ فارم نے اْنھیں اہم کاروباری معلومات حاصل کرنے اور ٹیک اسٹارٹ اپ کے لیے ضروری رابطے پیدا کرنے میں مدد کی۔
آج موبیلٹی جسمانی طور پر بحالی کے ذریعے نہ صرف 4,000 افراد کی مدد کر رہا ہے بلکہ نصف ٹن سے زائد پلاسٹک کو ری سائیکل کرچکا ہے اور ایک ایکو-فرینڈلی ماحول بھی بنا چکا ہے۔ اس ادارے کو متعدد فوربس 50 انڈر 30 اور کامن ویلتھ یوتھ ایوارڈ جیسے بین الاقوامی اعزازات بھی مل چکے ہیں۔اَبراہیم اب ایک ڈیجیٹل سسٹم تیارکرنا چاہتے ہیں جو جسمانی طور پر معذور افراد کومالی اداروں کے مختلف پروگراموں کے ساتھ منسلک کر سکے جہاں سے وہ اپنے علاج، سرجریز اور ووکیشنل ٹریننگ تک رسائی حاصل کر سکیں اور اس طرح ان کے لیے معاشی استحکام کے مواقع حاصل ہو سکیں۔