خبردار، پانچ کلو سے زیادہ چینی نہیں ملے گی،تبدیلی سرکار کا نیا حکمنامہ
رمضان میں بھی تبدیلی سرکار نے غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بجلیاں‌گرا دی ہیں

ماہ رمضان میں حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے تا کہ شہری باآسانی رمضان کے روزے گزار سکیں لیکن عمران خان کی حکومت نے ایسا فیصلہ کیا ہے جس نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، یوٹیلٹی سٹور حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی شہری کوماہ رمضان میں پانچ کلو سے زیادہ چینی اور گھی نہ دیں، ہر شہری کا اندراج کریں اور کسی کو بھی زیادہ نہ دیں ،آٹے کے لئے حد 40 کلو گرام رکھی گئی ہے اور آٹے کے بارے میں بھی کہا گیا ہے کہ ایک شناختی کارڈ پر مہینے میں ایک بار ہی دیا جائے

حکومت کی جانب سے شرائط اور حد بندی پر شہری پھٹ پڑے ہیں، شہریوں نے یوٹیلٹی سٹور پر آنے والے سامان بارے بھی تحفظات کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ دالیں، چنے پرانے لائے جاتے ہیں جو کھانے کے قابل نہیں ہوتے، آٹا بھی انتہائی ناقص ہوتا ہے جبکہ گھی کی قیمت چار سو ستر روپے ہو گئی ، یوٹیلٹی سٹوروں پر پچھلے کئی ماہ سے کم قیمت والا گھی میسر ہی نہیں اور جب بھی پوچھا جائے تو کہا جاتا ہے کہ اگلے مہینے آئے گا ، یوٹیلٹی سٹور پر گھی کی قیمت 370 روپے مقرر تا ہم وہ کئی ماہ سے آ ہی نہیں رہا، یوٹیلٹی سٹور پر بھی گھی اور کوکنگ آئل ڈالڈا کا ہی بیچا جا رہا ہے جس کی قیمت میں کوئی فرق نہیں جو قیمت باہر عام دکان پر ہے اسی قیمت پر یوٹیلٹی سٹوروں پرگھی مل رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح لائنوں میں لگ کر اور باہر والی قیمت پر گھی خرید کر ذلیل ہونے کی کیا ضرورت ہے

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

Shares: