پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے ڈنکے جتنے زور شور سے بجے تھے لگتا تھا بس خان صاحب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھتے ہی جادو کی چھڑی گھمائیں گے اور فورا نیا پاکستان وجود میں آجاے گا جتنے خواب پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو دکھائے تھے وہ سارے تو کچھ ماہ میں ہی چکنا چور ہوئے سو ہوئے مزید عوام مہنگائی بوجھ تلے دب گئی۔۔۔۔۔۔۔
جہاں الیکشن سے پہلے عوام نواز شریف، آصف علی زرداری کو کوستی تھی وہی عوام دوسالوں میں نوازشریف، زرداری کی حکومت کی تعریفیں کرنے لگی انکو یاد کرنے لگی
خان صاحب نے تو جیسے قسم کھائی ہوئی تھی کہ حکومت آتے ہی سیاسی انتقام لینا ہے پھر کیوں نے دوسری جماعتوں سے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر حکومت بنانی پڑے ۔۔۔۔۔۔۔ جگری دوست کو جہاز کے ساتھ روانہ کردیا جہاں جو بکا خریدا حکومت بنائی اور پھر شروع کردیا احتساب ۔۔۔۔۔بڑے بڑے دعوے وعدے سارے ایک طرف دو سالوں تک تو عوام کو یہی سنایا گیا نواز شریف ،زرداری چور سب کچھ لوٹ کر لے گئے ہمارے پاس کچھ نہیں ملک کیسے چلے گا ۔۔۔ خودکشی کرلونگا قرضہ نہیں مانگو گا ! یوٹرن جو نہیں لیتا وہ لیڈر نہیں چلیں جی !آپ نے گھبرانا نہیں ہے! خطابات عوام کو سنا سنا کر دو سالوں تک خوش کرتے رہے عوام مہنگائی بوجھ تلے دب کر خان صاحب کو کوستی رہی۔ تمام تر کرپشن کے غربت مہنگائی بےروزگاری ، عدالتی ناکام نظام، پولیس کی کارکردگی، سب گزری حکومتوں پر ڈال کر اپنے وزیروں کو آگے کردیتے وزیر بھی ماشاءاللہ ہر جمعے تو خان صاحب کی کابینہ میں تبدیلی ہوتی جو وزیر جتنا میڈیا پر آکر خان صاحب کی کھل کر تعریف کرتا وہ اگلے جمعے اہم وزارت پر ہوتا ۔۔۔۔۔۔
کراچی کے لیے بڑے بڑے پیکچ صرف اعلانوں تک محدود کراچی میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتیں پاکستان تحریک انصاف نے کیسے جیتی اس بات سے کراچی والے باخوبی واقف بتانا ضروری نہیں ، اتنی سیٹیں ملنے کے بعد بھی وزیراعظم کو کراچی نظر نا آیا نا ہی انکے نکمے ایم پی اے ، ایم این اے ، کو خیال آیا، جوش آیا تھا علی زیدی کو کراچی کا کچرا صاف کرینگے لاکھوں روپیہ ہضم کرکے بیٹھے ہیں کراچی جوں کا توں ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے وہ کارکن جنہونے کراچی میں اس جماعت کو بہت سپورٹ کیا آج وہ بھی تنگ ہیں تو سوچیں عوام کا کیا حال ہوگا کہیں کوئی کام ہوتا نظر نا آیا سوائے ایک دو علاقوں میں ،
کرپشن کرپشن کا شور کرکے ووٹ تو مل گیا لیکن چلائیں کیسے حکومت ؟
دوسروں جماعتوں سے جمع کیے لوٹے حکومتی مدت ختم ہوتے ہی کہیں اور نکل جائیں گے خان صاحب آپ عوام کو کیا جواب دینگے کس بنیاد پر دوبارہ ووٹ مانگیں گے ؟ یا پھر نے 2018 والا طریقہ دھرایا جاے گا ؟؟
اپنی ہی حکومت کے خلاف کنٹینر پر چڑھ کر ووٹ مانگا جاے گا ؟ یا پھر عوام کو یہ کہہ کر پاگل بنایا جاے گا کے ہماری تو پہلی حکومت تھی جناب کہا گیا بائیس سال کا تجربہ دکھائیں عوام کو اپنی کارکردگی بنائیں نیا پاکستان ختم کریں مہنگائی، بےروزگاری نوکریوں کے جو ٹرک بھر بھر کر نکلے تھے وہ ابھی تک پہنچے نہیں ! ہوسکتا ہے پیٹرول ختم ہوگیا ہو آپ نے مہنگا جو اتنا کردیا ہے ۔۔۔۔ ماڈل ٹاؤن کے لیے انصاف مانگے والے سانحہ ساہیوال پر گونگے بہرے بنے رہے اس وقت آپکو انصاف یاد نہیں آیا یا کرسی پر بیٹھ کر انسانیت ختم ہوجاتی ہے ؟ طاقتور کے لیے قانون مذاق غریب کے لیے قانون سخت زینب کے قاتل کو پھانسی ہوئی آپ کی حکومت میں کتنے ذیادتی کے مجرمان کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ؟
روزانہ ریپ کیسز سامنے آرہے کیوں سختی سے کام نہیں لیا جارہا ؟ تاریخ میں یاد رکھا جاے گا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صرف اور صرف کرپشن کرپشن کرپشن کا شور کرنے سے شروع ہوئی اور اسی پر ختم ۔۔۔۔۔۔۔عوام ایک بار پھر سوچ سمجھ لیں کرپشن کے نعروں سے آپکے بچوں کا پیٹ نہیں بھرے گا