تابش ہاشمی جو کہ جیو نیوز پر ہنسنا منع ہے شو کرتے ہیں یہ شو جب سے شروع ہوا ہے اس پر الزامات ہیں کہ یہ کپل شرما شو کی کاپی ہے. لیکن تابش ہاشمی اب ان الزامات پر بول پڑے ہیں ، انہوں نے کہاہے کہ میرا شو کسی بھی طرح کپل شرما شو کی کاپی نہیں ہے. اور میں کیوں کپل شرما بنوں گا ، مجھے فخر ہے کہ میں تابش ہاشمی ہوں، میں جو بھی کررہا ہوں بہت اچھا کررہا ہوں اور میں ہفتے میں تین شو کرتا ہوں. اور کپل شرما کے ایک شو کی ریہرسل ایک ہفتہ تک ہوتی ہے اس کے بعد شو ریکارڈ ہوتا ہے. اس کا شو سکرپٹڈ ہوتا ہے مہمانوں کے ساتھ گفتگو بھی سکرپٹڈ ہوتی ہے پہلے سے سب ڈیسائیڈ ہوتا ہے کہ کس سے کیا بات کرنی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ”میرا شو سکرپٹڈ نہیں ہوتا، ہم مہمانوں سے موقع پر ہی بات کرتے ہیں”. تابش ہاشمی نے کہا کہ ہنسنا منع ہے کو کپل شرما شو کے ساتھ ملانا انتہائی مضحکہ خیز ہے . مجھے بہت عجیب لگتا ہےجب میرے شو کو کپل شرما شو کی کاپی کہا جاتا ہے. یاد رہے کہ تابش ہاشمی مکمل طورپ ر کپل شرما کی کاپی کرتے ہیں لیکن وہ مانتے نہیں.

شادی کب کررہی ہیں؟ تمنا بھاٹیہ اس سوال پر برہم ہو گئیں

دھرمیندر نے جوان کے لئے شاہ رخ خان کو نیک تمنائوں کا پیغام بھیج دیا

بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

Shares: