تبلیغی جماعت کے 47 افراد قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیے گئے
باغی ٹی وی :ترجمان قرنطینہ سنٹر کےمطابق قصور میں کورونا وائرس کا شبہ تبلیغی جماعت کے 47 افراد ڈی پی ایس سکول میں قائم قرنطینہ سنٹر قصور میں منتقل کردیے گئے.عارضی قرنطینہ سنٹر عملہ نے تبلغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 47 مشتبہ افراد کو حفاظتی طور پر منتقل کیا. سب افراد کے ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں اور یہ چودہ دن آئسولیشن وارڈ میں رھیں گے، سی او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد
واضح رہے کہ مشتبہ افراد کورونا وائرس کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاتے workout for soccer players رہے ہیں ، مشبہ افراد میں 10 غیر ملکی بھی شامل ہیں جن کا تعلق نائجیریا سے ھے. 37 افراد کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے، رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس اور پیرا میڈیکل سٹاف انکی حفاظت کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے۔تمام افراد کو 14 دن تک قرنطینہ سنٹر میں آئسولیٹ کیا جائے گا،