تبصرہ کتب،نماز نبوی

0
124
namaz nabvi

نام کتاب : نماز نبوی
مئولف : ڈاکٹر سید شفیق الرحمن ، تحقیق وتخریج ابوالطاہر زبیر علی زئی رحمہ اللہ
ناشر : دالسلام انٹر نیشنل ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ ، لوئر مال ، لاہور
قیمت ، ایمپوڑٹڈ ایڈیشن 1150روپے ، لوکل ایڈیشن 850روپے
نماز اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک نہایت اہم رکن ہے ‘ یہ عمل بھی ہے اور عقیدہ بھی ۔مومن کی پہچان بھی ہے اور معراج بھی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارے اور ان (کافروں ) کے درمیان حدِ فاضل نماز ہے ۔ یہی وجہ تھی کہ کفر کی طرف منسوب ہونے کے خوف سے منافقین بھی مسجد نبوی میں آکر نماز پڑھتے تھے ۔ نماز میں صرف زبان ہی اللہ رب العزت سے ہم کلام نہیں ہوتی ‘ بلکہ دل بھی اس کی بارگاہ میں تعظیم و محبت ‘ خوف و خشیت اور امید وانابت کے آداب بجالاتا ہے ۔ کسی نے خوب کہا ہے ـ: ’’ جب اللہ کی باتیں سننے کو دل چاہتا ہے تو قرآن پڑھتا ہوں جب اپنی سنانے کو دل چاہتا ہے تو نماز شروع کردیتا ہوں ‘‘ ۔ کیونکہ جب نمازی سورۃ الفاتحہ پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہر ہر آیت کا جواب دیتا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب نماز نبوی اسی موضوع پر دارالسلام کی شاہکار پیشکش ہے ۔ 380صفحات پر مشتمل اس کتاب میں نماز پنجگانہ ، نماز جمعہ ، نماز تہجد ، نماز عیدین ، نماز استسقا، سورج اور چاند گرہن کی نماز ، نماز تسبیح ، نماز اشراق ، نماز استخارہ ، نماز جنازہ اور ان سے متعلقہ تمام امور زیر بحث لائے گئے ہیں ۔ نماز کی فرضیت واہمیت ، اولاد کو نماز سیکھانے کی اہمیت ، ترک نماز کے نقصانات ، طہارت کے احکام ، نجاستوں سے پاکیزگی کیسے حاصل کی جائے ؟جنابت اور حیض سے متعلقہ احکام ومسائل ، غسل جنابت کیسے کیا جائے ؟ وضو کا مسنون طریقہ ، وضو کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے ؟ تیمم کے احکام ، نمازی کا لباس کیسا ہوناچاہئے ؟مساجد کی فضلیت اور احکام ، اوقات نماز کب شروع ہوتے اور کب ختم ہوتے ہیں ؟ نماز کے ممنوعہ اوقات کون سے ہیں ؟ اذان واقامت ،قبلہ اور سترہ ،نماز باجماعت کی اہمیت ، خواتین کا نماز کی ادائیگی کیلئے مساجد میں آنے کی شرعی اہمیت ؟ تکبیر اولیٰ سے سلام تک نماز کی مکمل ترتیب ، سجدہ سہو کابیان ، نماز کے بعد کے مسنون اذکار ، سنتوں کا بیان ، تہجد کی فضیلت واہمیت ، سفر میں نماز کیسے ادا کی جائے ؟ نماز جمعہ اور جمعہ کے دن کی فضیلت واہمیت ؟ نماز عیدین اور ان کے احکام و مسائل ،سورج اور چاند گرہن کی نماز کا طریقہ ؟ نماز استسقا ، نماز اشراق ، نماز استخارہ ، نماز تسبیح ، نماز جنازہ کے احکام ومسائل ، بیمار پرسی کا مسنون طریقہ ، تجہیز وتکیفین کا طریقہ ۔۔۔۔ جیسے تمام اہم موضوعات زیر بحث لائے گئے ہیں ۔

کتاب میں نماز کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ بلاشبہ نماز ایک مکمل عبادت ہے جو بدنی ‘ قولی اور قلبی عبادات کا حسین امتزاج ہے ۔ لیکن اس کی قبولیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ادا کیا جائے ۔یہی وجہ ہے کہ نماز کے متعلق ہر کتاب کی پیشانی پر یہ حدیث نبوی ’’( نماز اسی طرح پڑھو جس طرح تم نے مجھے پڑھتے ہوئے دیکھاہے ‘‘ )ضرور لکھی جاتی ہے۔ لہذا قبولیت کیلئے ضروری ہے کہ نماز سنت نبوی کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے تب ہی نماز اللہ کے ہاں قبولیت کے درجات طے کرے گی ۔ زیر نظر کتاب اسی ضرورت کو پورا کرتی ہے ۔یہ کتاب گرامی قدر ڈاکٹر سید شفیق الرحمن نے ترتیب دی ہے جو جامع سلیس اور عام فہم ہونے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں احادیث رسول و آثار سے مزین ہے ۔ نماز سے متعلق تمام موضوعات کا احاطہ کئے ہوئے مبالغہ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک جامع اور مستند دستاویز ہے ۔ اس کتاب کی نمایاں خوبی یہ ہے کہ اس میں صرف اور صرف صحیح احادیث شامل کی گئی ہیں جبکہ ضعیف احادیث سے اجتناب کیا گیا ہے ۔ احادیث کی تحقیق و تخریج معروف عصر حاضر کے معروف اور محقق عالم دین حافظ زبیر علی زئی مرحوم نے کی ہے۔ نیز کتاب پر نظر ثانی کا کام بھی ثقہ علماء کرام نے نہایت محنت اور نظر عمیق سے سر انجام دیا ہے اور حسب ضرورت حواشی بھی تحریر کیے گئے ہیں ۔ ان گرامی قدر علماء میں مولانا عبد الرشید ناظم ادارہ علوم اسلامیہ جھنگ ‘ مولانا اللہ یار مدرس دار الحدیث الحمدیہ جلال پور پیرا نوالا ‘ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم ، دارالسلام کے سینئر ریسرچ سکالر مولانا عبدالجبار شامل ہیں ۔ اس طرح سے یہ اپنے موضوع پر ایک مستند اور جامع دستاویز بن گئی ہے ۔ یہ کتاب ہر گھر اور ہر فرد کی ضرورت ہے ۔ کتاب حاصل کرنے کیلئے کراچی میں دارالسلام مین طارق روڈ کراچی(0321-7796655) اور اسلام آباد میں دارالسلام مرکزF-8 اسلام آباد (051-2281513) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

نام کتاب : مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں

تبصرہ کتب، زکوٰۃ ،عشراور صدقۃ الفطر

تبصرہ کتب،واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات

تبصرہ کتب،بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا

تبصرہ کتب، خواتین کے امتیازی مسائل

نام کتاب : جنوں اورشیطانوں کی دنیا

نوجوان نسل کے لیے پیارے رسول ﷺ کی سنہری سیرت

اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

”سیرت حسن وحسین رضی اللہ عنھما“

نام کتاب : توحید کی آواز

دارالسلام نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ” سٹڈی دی نوبل قرآن “ شائع کردیا 

خطاطی کی خدمت کے پانچ سال کی تکمیل، دارالسلام میں تقریب

نام کتاب : بچوں کےلئے سنہری سیرت سے منتخب واقعات

Leave a reply