ٹڈی دل نے کئی فصلوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا

0
48

ٹڈی دل نے کئی فصلوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا

باغی ٹی وی : ٹڈی دل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے کپاس، مرچ کی فصلوں اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کاشت کار اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں۔

سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹڈی دَل کے حملے سے کپاس، گنا، جوار اور پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

کاشتکاروں کے مطابق کہ ٹڈی دل نےساری سندھ کی فصل کو تباہ کردیا ہے اور حکومت نے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھائے۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ٹڈی دَل کے ممکنہ حملے کی اطلاع کے باوجود نوٹس نہیں لیا. ٹڈی دل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے کپاس، مرچ کی فصلوں اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کاشت کار اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں۔

سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹڈی دَل کے حملے سے کپاس، گنا، جوار اور پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔کاشتکاروں نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹڈی دل نےساری سندھ کی فصل کو تباہ کردیا ہے اور حکومت نے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھائے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ٹڈی دَل کے ممکنہ حملے کی اطلاع کے باوجود نوٹس نہیں لیا

واضح رہے اس مسئلے بارے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا تھا کہ ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت سنجیدگی دکھائے.وفاق اور صوبے مشترکہ جامع حکمت عملی پر عمل کریں . علاقائی سطح پر مشترکہ اقدامات کرنے کے لئے حکومت اقدامات کرے . ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات نہ ہوئے تو قحط کا خطرہ ہے. کورونا وبا اور معاشی دباؤ کے بعد ٹڈی دل کے حملے سے ہماری مزید مشکلات مزید بڑھ جائیں گی . متاثرہ علاقوں کے عوام بالخصوص کسان کب سے دہائیاں دے رہے ہیں لیکن حکومت کی آنکھ ابھی تک نہیں کھلی. زرعی معیشت سنگین خطرات کی زد میں ہے، حکومت سوئی رہی تو زرعی شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے. ٹڈی دل کے نتیجے میں ملکی معیشت اور کسان تباہ ہوجائیں گے. ٹڈی دل کے حملے سے ملکی فوڈ سکیورٹی کا خطرہ لاحق ہے.

Leave a reply