تدریسی ہسپتالوں کی انتظامیہ اوپی ڈی مکمل کھولنے کے حوالے سے گو مگو کا شکار۔ محکمہ صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی جانب سے ہسپتالوں کے سربراہان کو تاحال مکمل اوپی ڈی کھولنے کے حوالے سے کوئی مراسلہ جاری نہیں کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سپیشلا ئزد کی جانب سے کروناوائرس کی وجہ سے چار بیماریوں، آئی، ای این ٹی، ڈینٹل اور ڈرما کے شعبہ جات کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ اوپی ڈی میں چار بیماریوں شعبہ جات کو تاحال نہیں کھولا جا رہا۔ محکمہ صحت سپیشلا ئزڈ کی جانب سے مکمل اوپی ڈی بحال کرنے کے حوالے سے حتمی مراسلہ کا انتظار کیا جا رہا۔ ہسپتالوں میں معمول کے مطابق میڈیکل، سرجیکل، گائنی، نیوروسرجری، آرتھوپیڈک کی اوپی ڈی بحال ہیں۔ ہسپتالوں کی اوپی ڈی میں معمول سے مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔

Shares: