تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی تو جنگ کے سوا کوئی آپشن نہیں‌ ہو گا. چینی وزیر دفاع کا دوٹوک اعلان

0
37

چینی وزیر دفاع وی فینگ نے دوٹوک انداز میں‌ اعلان کیا ہے کہ اگر کسی نے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کوشش کی تو چینی فوج کے پاس جنگ کے علاوہ کوئی راستہ اور آپشن نہیں‌ ہو گا. تائیوان چین کا حصہ ہے اور رہے گا. چین ایک دن ضرور متحد ہو گا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وی فینگ سنگا پور میں ایشیا ڈیفنس سربراہی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر دفاع نے کہاکہ امریکہ تجارت پربات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے اس کیلئے کھلے ہیں تاہم اگر امریکہ چین کے خلاف جنگ کا ارادہ رکھتا ہے تو ہم آخر دم تک لڑیں گے۔ چینی فوج علاقائی امن و استحکام کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور چین کے درمیان تصادم انتہائی تباہ کن ہوسکتا ہے. بحیرہ جنوبی چین اور تائیوان پر امریکی موقف کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تائیوان چین کے لیے مقدس سرزمین ہے اور چین اپنی مقدس سرزمین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہو گا. یاد رہے کہ امریکہ اور چین کے مابین کشیدگی دیکھنے میں‌ آرہی ہے.

Leave a reply