مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب سیاحت کا مرکز بنے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اعلان

اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) وزیراعلیٰ پنجاب مریم...

اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

لاہور:پاکستانی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ...

تفتیشی افسر شہری کا برآمد شدہ مال کھا گیا

قصور
تفتیشی آفیسر عظیم حفیظ چوروں سے برآمدہ 80 ہزار کا مال مسروقہ ہڑپ کر گیاؐ 30انچ کی ایل سی ڈی یوپی ایس بیٹری اور 15000روپے کی نقدی ہضم کر گیا ۔شہری محمد ناظم نے مزکورہ تفتیشی آفیسر عظیم حفیظ کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی یی او قصورکو درخواست دے دی

تفصیلات کے مطابق شہری ناظم نے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ھے کہ
چور میری دوکان کے تالے توڑ کر ایل سی ڈی ” یو پی ایس بمعہ بیٹری اور نقدی 15ہزار روپے نقدی چوری کر کے لے گئے ۔جس کا تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ نمبر 91/21 بجرم ت پ درج مورخہ 31-1-2021 کو درج کروایا اور جس کا تفتیشی آفیسر سابقہ چوکی انچارج عظیم حفیظ مقرر ہوا ۔کچھ دنوں بعد سائل ناظم کو بذریعہ موبائل مسیج موصول ھوا کہ آپ کا آپ کا چوری شدہ سامان موصول ھوگیا ھے آپ اپنے سامان کی برآمدگی کے لئے اپنی ایف آئی آر کے تفتیشی آفسیر سے رابطہ کریں جس پر مدعی ناظم نے تفتیشی آفیسر عظیم حفیظ سے رابطہ کیا تو جس یر پہلے تو ٹال مٹول سے کام لیا سامان واپس کرنے کے وعدے کرتا رھا کئی دنوں بعد میرے مال مسروقہ سے مجھے صرف پانچ ھزار دینے یر بضد رھا اور ایف آئی آر وآپس لینے کا مشورہ دینے لگا ۔اورتھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او رانا سہیل سے بھی رابطہ کیا مگر اس نے صاف انکار کرتے ھوئے کہا کہ جو جو 30 انچ ایکو سٹار کمپنی کی چوروں سے برآمد ھوئی ھے وہ آپکی نہیں ھے جبکہ وہ ایل سی ڈی ایکو سٹار کمپنی کی ھماری ھے اور اسکے علاوہ اس کا کوئی مالک بھی سامنے نہیں آیا شہری ناظم علی کا کہنا ھے کہ میں نے اپنا چوروں سے برآمدہ سامان لینے کے کئے تھانے کے درجنوں چکر لگائے مگر میری شنوائی نہ ھوسکی لہذا محمد ناظم نے ڈی پی او قصور عمران کشور آر پی او شیخوپورہ اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ بددیانت تفتیشی آفیسر عظیم حفیظ کے خلاف محکمانہ کار وائی کی جائے اور میرا چوروں سے برآمد ہونے والا سامان وآپس دیا جائے

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں