خیبر پختونخوا ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا چھاپہ ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ برآمد ہو گئی، اسد قیصر کے حجرے سے چھاپے کے دوران قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں برآمد ہوئی تمام گاڑیوں کی مکمل تفصیلات چیک کرنے اور گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ گاڑیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہے تمام گاڑیاں غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ ہے
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی ایک عدد لیکسس V8 نمبر پلیٹ STM-16، ایک عدد ہونڈا Oriel جس پر اسلام آباد نمبر AAS-118 نمبر پلیٹ لگا تھا، جبکہ ایک ویگو ڈالا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ B-1820 لگا ہوا تھا
گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے کر سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، بھائی سابقہ ایم این اے عاقب اللہ ، بھائی سابقہ ممبر اسمبلی عدنان ، کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے.
Tag: اسد قیصر

سابق سپیکر کے گھر پر چھاپہ ،نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد

جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا؟ صحافی کا اسد قیصر سے سوال
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت ہوئی
تھانہ سنگجانی میں درج کیس میں اسد قیصر کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی، اسد قیصر اپنے وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی ،وکیلِ ملزم شیرافضل نے کہا کہ اسد قیصر نے گزشتہ کئی دنوں سے اپنے آپ کو چھپایا ہوا ہے، اسد قیصر کا ضلعی کچہری آنا رِسک سے کم نہیں، مردان پر بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگیا ہے، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے کیسز میں زاہدآصف کو اسپیشل پراسیکوٹر تعینات کیا گیا ہے، اسپیشل پراسیکوٹر زاہد آصف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے، شریک ملزمان کی استدعا تھی کہ 10 جون کی تاریخ دے دی جائے، وکیل شیرافضل کی جانب سے اسدقیصر کی ضمانت میں توسیع کی لمبی تاریخ دینے کی استدعا کی گئی،جس پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسدقیصر کی ضمانت میں ڈھائی ہفتے کی توسیع دی تو دیگر ملزمان کے لیے بھی روایت قائم کرنی ہڑے گی، وکیل شیر افضل نے کہا کہ دس دس مقدمات والی روایت اس سے قبل پہلے کہیں نہیں دیکھی،اسد قیصر کی عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں نے اسد قیصر سے سوال کیا کہ اگر سنجیدہ مذاکرات کی بات ہوتی ہےتو کیا کریں گے ، جسکے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لئے بات کریں گے ہاں ہم سنجیدہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی جائے کیا ان سے بات چیت ممکن ہے ،جو ملک میں حالات ہیں اس میں ابھی کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیںمیں پی ٹی آئی میں ہی ہوں ،صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان سے کوئی رابطہ ہے جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ عمران خان سے رابطہ میں ہوں، صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان بھر میں کتنے کیس آپ پر ہیں ، اسد قیصر نے جواب دیا کہ آج میرے چار کیسز ہیں،صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا؟ جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ،صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے رہنماوں کو لیجا رہے ہیں آپ سے کوئی رابطہ ہوا جس پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

عدالت یقین دہانی کروائے پیشی کے موقع پراسد قیصر کو گرفتار نہیں کیا جائیگا،وکیل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنجانی میں درج مقدمہ کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی .اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اسد قیصر کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی، وکیل نے کہا کہ موجودہ حالات ایسی ہیں کہ اسد قیصر کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کیا جا سکتا ہے،عدالت یقین دہانی کروائے کہ عدالت پیشی کے موقع پر گرفتار نہیں کیا جائے گا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کروا سکتی اسد قیصر کو پیش کریں ،عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا
سماعت میں وقفہ کے بعد دوبارہ آغازہوا، عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 5 جون تک توسیع کر دی ،وکیل شیر افضل نے کہا کہ ہم نے انویسٹیگیشن جوائن کر لی ہے،جج نے یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ جس بنیاد پر التوا مانگا جارہا ہے وہ تسلی بخش ہے یا نہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی اس حوالے سے موجود ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی جانب سے دائر درخواست میں کیا لکھا ہے،وکیل شیر افضل نے کہا کہ عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا ،موجودہ حالات آپکو پتہ ہیں ،کیسے حالات چل رہے ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں تو ایسا کچھ نہیں لکھا ہے،مجھے حالات کا نہیں پتہ، وکیل نے کہا کہ ایک اور درخواست دے دیتے ہیں، اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے استثنی کی نئے گراؤنڈز پر درخواست دائرکر دی گئی،عدالت نے استثنی کی نئی درخواست پر اسد قیصر کی استثنی کی درخواست منظور کر لی ،عدالت نے کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری کے خلاف اور طلبی سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل سے دو جون کو میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ،وکیل شہر یار آفریدی نے عدالت میں کہا کہ شہریار آفریدی کے بچوں کو جیل میں ملنے کی اجازت دی جائے،جیل کی شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، شہریار آفریدی گرفتاری کے وقت گرے تھے ان کا بائیں بازو مفلوج ہو چکا ہے،جیل میں آٹھ بائی آٹھ کے سیل میں رکھا گیا ہے چکی پسوائی جا رہی ہے،
اسٹیٹ کونسل نے عدالت میں کہا کہ شہریار آفریدی کو آئی نائن کے مقدمہ میں بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس فراہمی کی ہدایت کی جائے، شہریار آفریدی کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے،
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

اسد قیصر اور انور تاج کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرنے کے خلاف اسد قیصر اور ملک انور تاج کے خلاف کیس, وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ عدالت پیش ہو گئے،
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں اسد قیصر اور انور تاج نے درخواستِ ضمانت دائر کردی ،وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے لیے حالات کافی مشکل ہیں، ضمانت منظور کرکے آگلی تاریخ لمبی دے دیں، عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر کو ہدایت کی کہ خان صاحب شامل تفتیش ہوجائیں،پھر میں نے خان صاحب کہہ دیا، اسد قیصر خان ہیں،
جج طاہرعباس سِپرا نے اسد قیصر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت نے آپ سے فیس تو نہیں لی ؟ اسد قیصر نے کہا کہ وکیل مجھے چائے بھی پلا رہے اور برگر بھی کھلا رہے، وکیل شیر افضل نے کہا کہ اسد قیصر کا وکیل بننا سعادت کی بات ہے، جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو ایسی سعادت بار بار دے، عدالت نے دس دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 29 مئی تک اسد قیصر اور انور تاج کی ضمانت منظور کرلی ،پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر اور ملک انور تاج کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کر دیئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے امریکی ایوان نمائندگان، ہاؤس آف لارڈز، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے عمران خان، اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔
باغی ٹی وی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق کے فورمز کو خطوط لکھ دیے ہیں، اسد قیصر کی جانب سے یورپی یونین، امریکی ایوان نمائندگان، ہاؤس آف لارڈز اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔
اسد قیصر کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں عمران خان، اراکین پارلیمنٹ اور پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بطور سابق اسپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں علم میں لانا چاہ رہا ہوں، پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں حکومتوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔
اسد قیصر کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاست سے نکالنے کے لیے جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے، سابق وزیراعظم کے گھر پر متعدد حملے اور کارکنان پر تشدد کیا گیا، پی ٹی آئی پر غیر آئینی طور پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خِبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں حکومتوں نے سیاسی ورکروں کی آواز دبانے کے لیے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کیں، سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاست سے نکالنے کیلئےجھوٹےفوجداری مقدمات درج کیے گئےعمران خان کو قاتلانہ حملے میں 11 گولیاں ماری اور 127 مقدمات درج کیے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے عالمی اداروں کو خطوط میں لکھا کہ صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا، ان کی والدہ کو انصاف نہیں ملا، پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کو پنجاب پولیس حراست کے دوران تشدد سے قتل کیا گیا، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اعلیٰ عدلیہ پر جعلی آڈیو ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ حملے کر چکی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر آئینی طور پر دو صوبوں میں انتخابات ملتوی کیے،وزیراعظم شہباز شریف نے تشدد کے خلاف مزاحمت کرنے والے پارٹی کارکنان کوعسکریت پسندکہا،وزیراعظم کی بھتیجی مریم نواز نےسیاسی ورکرزکوتعصب اور نسل پرستانہ قرار دیا، پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی، جمہوریت کی تباہی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

ملک سنگین بحرانوں کا شکار،اسوقت یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،اسد قیصر
تحریک انصاف کے رہنما، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومتی نمائندوں نے زبانی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی،کانفرنس کی دعوت دینے کا یہ بالکل بھی مناسب طریقہ نہیں ہے
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں دعوت دینے کا ایک احسن طریقہ کار ہوتا ہے ملک سنگین بحرانوں کا شکار ،اس وقت یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،حکومت کا رویہ غیر آئینی ہے،ایسے ماحول میں یکجہتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم نے اپنے دورِ حکومت میں دہشتگردی پر بہتر حکمت عملی اپنائی،ہماری ہر پالیسی پاکستان کے مفاد کی پالیسی تھی،ہم امن کے لیے اپنے تمام اختلافات بھلانے کے لیے تیار ہیں،ا
تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وزیرآباد حملہ عمران خان کو قتل کرنے کی سازش تھی جے آئی ٹی نے جو تفتیش کی ہے وہ سامنے آنی چاہیے
تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ 90 روز میں انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے، پنجاب اسمبلی 14اور خیبرپختونخوا اسمبلی18جنوری کو تحلیل ہوئی، آئین کے مطابق اب پنجاب میں 66دن اور خیبرپختونخوا میں 70 روز باقی ہے،الیکش کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے سے کون روک رہا ہے؟الیکشن کمیشن کس سے خوفزدہ ہے؟
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

ایف آئی اے انکوائری،اسد قیصر کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کیخلاف اسد قیصر کی درخواست پر سماعت ہوئی
پشاورہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی ،وکیل اسد قیصر نے کہا کہ کیس میں ایف آئی اے کے پاس انکوائری کا اختیار نہیں،الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت نہیں کی،اسد قیصر نے ایف آئی اے میں پیش ہوکر سوالات کے جوابات دئیے، دلائل کیلئے وقت درکار ہے،آج وقت نہیں تو کوئی اورتاریخ دیدیں، پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کے وکیل کی استدعا پر سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی
عدالت پیشی کے بعد اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے ہمیں انصاف ملے گا،موجودہ حکومت نے ٹرانس جینڈر قانون کی شکل بگاڑ دی ہے،مولانا فضل الرحمان اسلام کیلئے نہیں اقتدار کیلئے سیاست کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کا پہلے فرانس کے متعلق کیا موقف تھا اور اب کیا ہے؟عمران خان جب فرانس کے صدر سے ملے تو مولانا فضل الرحمان ہم تنقید کررہے تھے،شہباز شریف اور فرانسیسی صدر ملاقات پر مولانا فضل الرحمان خاموش ہیں، مولانا فضل الرحمان کی اسلامی پسندی اب کہاں گئی؟ یہ لوگ اقتدار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں،جمعہ کوحکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے،
واضح رہے کہ اسد قیصر نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی،انہوں نے درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے کے پاس اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے کیس پر انکوائری کرے، جس اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن ہوئی وہ پارٹی کا ہے، جس کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔
عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرانے آیا بلکہ نوٹس کے خلاف آیا ہوں، یہ اکاؤنٹ غیر قانونی نہیں ہے بلکہ ہم نے صرف سہولت کے لئے ، ملازمین کی تنخواہوں اور دفتر کے اخراجات کے لئے کھولا تھا۔اسد قیصر نے کہا کہ اس اکاؤنٹ سے چھ سال میں صرف 21 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، رقم جمع کرنے اور نکالنے کے تمام امور بذریعہ چیک ہوئے ہیں، اس کیس کی انکوائری ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اس وقت ایک تحریک کے عمل سے گزر رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دفتری ملازمین سے تفتیش شروع کر دی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تحقیقاتی ٹیموں کی رہنمائی و کوآرڈینیشن کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر انعام وحید کی سربراہی میں 5 رکنی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔
ایف آئی اے زونز اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی کمپنیز و معاملات کی تحقیقات کریں گے۔ ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کےبعد وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے ہدایات ملنے پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے دائرہ وسیع کردیا ہے۔ چند ملازمین کو نوٹسز جاری کرکے بیان بھی قلمبند کیے گئے ہیں
عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور
مران اسماعیل اور سیما ضیا اور دیگر کو 26 ستمبر کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے اسد قیصر کو آج طلب کرلیا
پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آج طلب کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق اسپیکر اسد قیصر کو 7 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اسد قیصر کو ایف آئی اے کی جانب سے پانچواں نوٹس جاری کیا گیا ہے، ایف آئی اے نے اسد قیصرکو اس سے قبل 11، 18، 29 اگست اور5 ستمبر کو بھی طلب کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں دو بنک اکاؤنٹ سامنے آنے پر ایف نے تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کراچی اور کوئٹہ میں دو اکاؤنٹس سے اسد عمر اور قاسم سوری نے پیسے نکالے۔
ایف آئی اے کے مطابق جولائی 2013ء میں اسد عمر کے اکاؤنٹ میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ روپے ٹرانسفر ہوئے، یہ پیسے نجی بینک کی زمزمہ برانچ میں اسد عمر کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئے۔ کوئٹہ میں جناح روڈ پر واقع ایک بینک سے قاسم سوری نے قسطوں میں 21 لاکھ روپے نکلوائے، یہ بینک اکاؤنٹ بھی پی ٹی آئی کا تھا جسے ظاہر نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی فنڈز ٹرانسفر کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے 6 ملکوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، آسٹریلیا، کینیڈا، سوئٹزر لینڈ، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کو خط لکھ دیا۔ایف آئی اے کے مطابق ان ملکوں سے ایم ایل اے کے تحت معلومات کے تبادلے کی درخواست کی گئی۔
ایف آئی اے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس سے 2013ء میں موجودہ صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی تھی۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے معاملے میں ایف آئی اے نے درجنوں اکاؤنٹس کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔
ذرائع کے مطابق طارق شفیع، حامد زمان اور منظور چوہدری کے درجنوں اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں 2013ء میں رقم منتقل کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق عارف علوی نے یہ اکاؤنٹ سینٹرل فنانس بورڈ کی منظوری کے بغیر کھلوایا تھا، اسی اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو بھی رقم منتقل کی گئی۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے اکاؤنٹ سے اسد عمر کو بھی لاکھوں روپے منتقل ہوئے، اس اکاؤنٹ میں ووٹن کرکٹ لمیٹڈ دبئی سے 13 لاکھ امریکی ڈالر منتقل ہونے کا سراغ بھی ملا ہے۔
ایف آئی اے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس سے 2013ء میں موجودہ صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی تھی۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے معاملے میں ایف آئی اے نے درجنوں اکاؤنٹس کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔
ذرائع کے مطابق طارق شفیع، حامد زمان اور منظور چوہدری کے درجنوں اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں 2013ء میں رقم منتقل کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق عارف علوی نے یہ اکاؤنٹ سینٹرل فنانس بورڈ کی منظوری کے بغیر کھلوایا تھا، اسی اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو بھی رقم منتقل کی گئی۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے اکاؤنٹ سے اسد عمر کو بھی لاکھوں روپے منتقل ہوئے، اس اکاؤنٹ میں ووٹن کرکٹ لمیٹڈ دبئی سے 13 لاکھ امریکی ڈالر منتقل ہونے کا سراغ بھی ملا ہے۔

فارن فنڈنگ کیس:اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونیکا امکان
اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدیداروں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونے کا امکان ہے۔فارن فنڈنگ کیس میں اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن ہوسکتا ہے
ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی رائے میں عملی اقدام ہوگا،عمران خان کی نااہلی کے لئے قانونی کارروائی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری ہوگی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں آئے گی۔
پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ
ذرائع کے مطابق پورے پاکستان میں مختلف ٹیمیں بیک وقت کارروائی کریں گی، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے کارروائی کریں گے، عمران خان کے خلاف الیکشن کمشن کی 12 نکاتی چارج شیٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، عمران خان کے خلاف کئی چارجز کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند دن میں پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونے کا امکان ہے۔
حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ
ذرائع کے مطابق اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، پنجاب کے سابق سینئر وزیرمیاں محمود الرشید، نجیب ہارون، ثمرعلی خان، سابق ایم پی اے سیما ضیاء، عامر کیانی، سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، کرنل (ر) یونس علی رضا، طارق شیخ، سردار اظہر طارق کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
عمران خان ملزم نہیں مجرم،فوری کاروائی کی جائے، مولانا فضل الرحمان
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ کے 4 ملازمین طاہراقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مرکزی فنانس بورڈ کے 6 ارکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔

عدالت نے حماد اظہر اور اسد قیصر کی گرفتاری روک دی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا۔
باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں لاہورمیں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیرحماد اظہرکی5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظورکی عدالت نے حماد اظہر کو11 روز میں مقامی عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔حماد اظہراپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے:آصف زرداری
اسلام آباد ہائیکورٹ نےقومی اسمبلی کے سابق اسپیکراسد قیصر کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔اسد قیصرکیخلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پرسیکریٹری داخلہ اوردیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اوردیگرفریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالت نے اسد قیصر کے خلاف چاروں صوبوں اورایف آئی اے درج مقدمات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔
مفتاح اسماعیل سے ٹیلی کام سیکٹر کے وفد کی ملاقات
دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر تشدد ہوا ، خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی ، ہم قائد اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،مختلف صوبوں کے تھانوں میں مقدمات درج کیے جارہے ہیںآئی ایم ایف نے ہم پر سخت شرائط عائد کی ہیں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر
اسد قیصر نے کہا کہ مقدمات سیاسی ہیں، ہراساں کرکے تحریک کو سبوتاژ کرناچاہتے ہیں،ہمارا مطالبہ شفاف اورجلد الیکشن ہیں،معاشی حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں ،مہمارےخلاف سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیےگئے، لک ہمارا ، عوام ہماری، فوج ہماری اور یہ ادارے بھی ہمارے ہیں،حتمی فیصلہ عوام نے ہی کرناہے، قانونی اور عوامی جنگ لڑیں گے-







