Tag: بلوچستان

  • کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ

    کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں کوہ سلیمان میں موسلادھار طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےکئی کلومیٹر علاقے میں بڑی تعداد میں مسافر بسیں اور چھوٹی گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پشاور اور سوات سے آنے والی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا کی حدود میں روک دیا گیا ہے، بلوچستان سے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا جانے والی گاڑیوں کو بھی ژوب اور شیرانی میں روک دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دھاناسر اور مانیخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےکئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا علاقے سے متعدد ریسکیو کالز موصول ہونے پر کوئیک رسپانس دیا گیا ہے ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مابین ٹریفک معطل کردیاگیا ہے۔

    ریسیکو ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے چند مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے ایم ای آر سی بادینزئی اور مانیخوا رسپانس ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ کر دی گئی ہیں

    پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ چمن میں کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش ہوئی ہےکوہِ سلیمان رینج میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی پہاڑوں پر بھی طوفانی بارش سے دونوں صوبوں کے بارڈر ایریاز میں سیلابی صورتِ حال ہے۔

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ میں گرین بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ میں گرین بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں گرین بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو کوئٹہ میں تین ماہ میں بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کر دی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گرین بس سروس کوئٹہ کے شہریوں کو باوقار سفری سہولت فراہم کرے گی۔

    روس، یوکرین جنگ 24 گھنٹے میں ختم کروا سکتا ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوٰی

    انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ کی توسیع اور تعمیر مئی تک مکمل کی جائے گی، سریاب روڈ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے بھی بہت جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔

    قبل ازیں رواں ماہ بلوچستان کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ نے اعلان کیا تھا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں جلد ہی نئی بس سروس شروع کی جائے گی ابتدائی طور پر 16 بسیں چلائی جائیں گی، یہ بسیں سریاب روڈ اور بلیلی روٹ کے درمیان چلیں گی۔ بس سروس کے اوقات کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

    زلمے خلیل زاد عمران خان کے حمایت میں پھر سامنے آگئے

    سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے مزید کہا تھا کہ حکومت بلوچستان کی عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہےاور مستقبل میں بھی اسی قسم کے دیگر منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے-

    باغی ٹی وی: ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی زلزے کے اث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جھل مگسی سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

    خالصتان تحریک پراحتجاج،بھارت نے نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی کم کردی

    واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں 9 جاں بحق جبکہ 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے جاں بحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل تھے-

    بل گیٹس کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق خطرناک خدشے کا اظہار

    زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

    کوئٹہ پولیس نےحسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا

  • ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے

    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ: بلوچستان کے شہر بیلہ میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی-

    باغی ٹی وی: بلوچستان کے شہر بیلہ میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا لوھ بخوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    بلوچستان: سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 68 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز بیلہ کے شمال مغرب میں 46 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

    واضح رہے کہ آج صبح تاجکستان اور چین کی سرڈ پر بھی 4.3 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 171 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    ادھر براعظم جنوبی امریکی کے ممالک ایکواڈور اور پیرو میں 6.7 شدت کے زلزلے میں 15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کے دوسرے بڑے شہر گویاکیل کے جنوبی علاقے میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پیرو کے شمالی علاقے میں بھی اتنی ہی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان صورتحال چیلنجنگ ہے،بھارتی وزیر خارجہ

    امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایکواڈور کے ساحلی علاقے گویاز سے تقریباً 50 میل (80km) جنوب میں تھا۔ اس علاقے کی آبادی 30 لاکھ سے زیادہ ہےزلزلے کے جھٹکے ایکواڈور اور پیرو میں محسوس کیے گئےتاہم جانی و مالی نقصان زیادہ ایکواڈور میں ہوا ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

    زلزلے کے جھٹکوں سے دونوں ممالک کے دو بڑے شہر لرز اُٹھے اور درجنوں عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ اب تک ایکواڈور میں 14 جب کہ پیرو میں ایک فرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ایکواڈور میں زخمیوں کی تعداد 125 سے تجاوز کرگئی اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ پیرو میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    واضح رہے کہ ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں زلزلے معمول کی بات ہیں 2016 میں آنے والے ایک زلزلے میں 600 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو پھیلانے والے ممکنہ جانور کی شناخت کرلی

  • بلوچستان: سیلاب کے باعث 10  افراد جاں بحق

    بلوچستان: سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں خضدارمیں 10، قلات میں 9، کوئٹہ میں 3، دالبندین میں5، بارکھان میں 4، پنجگوراورپشین میں 3 ،3 اور ژوب میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    ملتان اور کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

    اس کے علاوہ سندھ کےمختلف علاقوں دادو، میہڑ، جوہی، خیرپورناتھن شاہ اور پڈعیدن میں بھی بارش ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا،آج شام کو بوندا باندی کا امکان ہے-

    آواران میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیشگوئی کےمطابق کراچی میں آج شام گرج چمک کےساتھ کہیں ہلکی اورکہیں معتدل بارش ہوسکتی ہےکراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے جب کہ نمی کاتناسب 55فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

    مغربی سسٹم کے زیراثردیہی سندھ کے اضلاع قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، نوشہروفیروز، شہید بے نظیر آباد، دادو، جامشورو، سانگھڑ، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، میرپورخاص، عمرکوٹ کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گردوغبار،گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش جبکہ کہیں کہیں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری جبکہ بدین،ٹھٹھ اورسجاول میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے-

    بلوچستان : آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں

  • آواران میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک

    آواران میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان: جنوبی آواران میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 15 مارچ سے آواران کے جنوبی علاقے میں دہشت گرد گروپ کیخلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع کیا ہے۔

    شبلی فراز کی طبیعت ناساز ،اسپتال منتقل

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر اس علاقے میں آپریشن کیا اور 3 دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روک لیا گیا۔ روکے جانے پر انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد تربت آواران روڈ اور گرد و نواح میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    پاکستانی ائیرپورٹ سیکیورٹی انتہائی موثر بنانے کیلئے برطانیہ جدید اسکینیگ مشینیں فراہم کرے …

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

  • بلوچستان : آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق،ایک کی تلاش جاری

    بلوچستان : آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق،ایک کی تلاش جاری

    بلوچستان کے علاقے آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے جھاو سیڑ ندی قومی شاہراہ پر منزل کی جانب رواں دواں گاڑی سیلابی ریلے میں ایک فیملی گاڑی سمیت بہہ گئی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد شامل ہیں-

    ٹھٹھہ : پولیس کی کامیاب کارروائی، ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

    امدادی کارکنوں نے خواتین اور بچوں سمیت 8 لاشیں نکال لیں لاشوں کو جھاو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    مرنے والوں میں دو کی شناخت منیر احمد اور عزیر اللہ سمالاڑی کے ناموں سے ہوئی ہے جو سوراب گدر کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔

    زمان پارک میں بنکرز،اسلحہ ملا، آئی جی پنجاب نے آپریشن کی تفصیلات بتا دیں

  • ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند کے قافلے پر حملہ،دو محافظ جاں بحق ایک زخمی

    ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند کے قافلے پر حملہ،دو محافظ جاں بحق ایک زخمی

    کوئٹہ: ایم پی اے کچھی سردار یار محمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے پر حملے میں دو محافظ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سردار رند کے قافلے کو ڈھاڈر کے علاقے نوشمان میں نشانہ بنایا گیا، دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا ہے۔

    فہد شاہ راشدی کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی ڈی بلاسٹ ہےمیر سردار خان رند محفوظ ہیں۔اے سی ڈھاڈر

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالے دونوں محافظوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

  • صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران رہا

    صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران رہا

    کوئٹہ: صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران رہا ہو گئے-

    باغی ٹی وی: سردار عبدالرحمان کھیتران کو پولیس نے 22فروری کو کوئٹہ سے گرفتارکیاتھا،سردار عبدالرحمان کھیتران پر ایک خاتون سمیت3 افراد کے قتل کا الزام تھا،عدالت نے گزشتہ روز سردار عبدالرحمان کھیتران کی رہائی کا حکم دیا تھا-

    عمران خان کا کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان

    بلوچستان کے علاقے رکھنی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گزشتہ روز سانحہ بارکھان میں گرفتار صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عدم شواہد کی بنیاد پر ضمانت منظور کی-

    سماعت سیشن جج رکھنی ملک سجاؤ دین کی عدالت میں ہوئی تھی سماعت کے بعد صوبائی وزیر کے وکیل ایڈووکیٹ منظور رحمانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے مؤکل عبد الرحمٰن کھیتران کے خلاف کسی قسم کے الزامات ثابت نہیں ہوئے گواہان کی جانب سے بھی تمام تر الزامات غفور شاہ، سلام شاہ اور رؤف شاہ پر لگائے گئے جس پر عدالت نے سیشن عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض سردار عبدالرحمن کھیتران کی ضمانت منظور کر لی۔

    افغانستان:صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران دھماکہ،8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بلوچستان کے ایک دور افتادہ ضلع میں بہیمانہ قتل کیے گئے تین افراد کی کنویں سے لاشیں برآمد ہونے کے بعد غم و غصے کا اظہار اور احتجاج کیا گیا اور غیر قانونی نجی جیلوں کے غیر انسانی مسئلے کو اجاگر کیا گیا۔

    قتل کیے گئے 2 مردوں اور خاتون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 2019 سے غیر قانونی نجی جیل میں قید تھے جسے مبینہ طور پر حکومت سے منسلک بلوچستان عوامی پارٹی کے سرکردہ رہنما عبد الرحمٰن کھیتران چلا رہے تھے۔

    بارکھان میں تین لاشیں ملنے کے بعد لواحقین کی جانب سے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ بارکھان کے رہائشی خان محمد مری کے اہل خانہ سردار عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے۔

    ملنے والی تین لاشوں میں سے دو لاشیں خان محمد مری کے بیٹوں کی ہے جس پر سردار عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے کوئٹہ پولیس کو گرفتاری دی گئی تھی۔

    رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہو گا؟

    پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ شب بارکھان سے 7 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ایک کنویں سے بوری بند تین لاشیں برآمد ہوئیں جن میں ایک لاش خاتون اور دو لاشیں مردوں کی ہیں، لاشیں نویں سے نکال کر سول ہسپتال بارکھان منتقل کر دی گئیں، جہاں انہیں عبدالقیوم بجرانی مری نے شناخت کر لیا جس سے پولیس نے انہیں ان کا وارث قرار دیا ہے، قانونی چارہ جوئی کے بعد لاشیں ان کے حوالے کردی گئیں۔

  • خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

    خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

    خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی: بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار کے شمال 45 کلومیٹر کی دوری پرتھا زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹرریکارڈ ہوئی اور اس کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.2 ریکارڈ ہوئی۔