روس، یوکرین جنگ 24 گھنٹے میں ختم کروا سکتا ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوٰی

0
44

واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین تنازعہ کو 24 گھنٹوں کے اندر ختم کروا سکتے ہیں۔

باغی ٹی وی :یرو شلم پوسٹ کے مطابق پیر کو فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کیا کہ وہ 24 گھنٹوں میں روس یوکرین جنگ ختم کروا سکتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ ختم کرنے کا طریقہ بیان نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ امن مذاکرات کی صدارت کرتے ہوئے ایسا کریں گے۔

روس کے دفاعی نظام نے یوکرین کے داغے گئے امریکی ’ گائیڈڈ میزائل‘ کو ناکارہ .

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر 2024 کے صدارتی انتخابات کے اختتام تک جنگ ختم نہیں ہوتی ہےاوراگر وہ دوبارہ وائٹ ہاؤس کے لیے منتخب ہو جاتے ہیں، تو وہ ایک دن کے اندر امن سمجھوتہ کر لیں گے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، یوکرین کے زیلینسکی اور ان کے خود کے درمیان بات چیت آسان ہوگی تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میں آپ کو یہ نہیں بتانا چاہتا کہ یہ کیا ہے کیونکہ تب میں اس مذاکرات کو استعمال نہیں کر سکتا-

ایران اورسعودی وزیر خارجہ کا ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پراتفاق

ٹرمپ کا خیال ہے کہ جنگ اگلے سال کے آخر تک ختم نہیں ہوگی، یہ کہتے ہوئے کہ "یہ بھی ممکن ہے کہ ہم ان بیوقوفوں کے ساتھ تیسری جنگ عظیم میں ہوں گے جو وہ کر رہے ہیں آپ ایک ایٹمی دنیا میں ختم ہو سکتے ہیں ایس جنگ جس کے بعد پہلی اور دوسری جنگ عظیم پیٹی کیک کی طرح نظر آئے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر وہ 2020 میں وائٹ ہاؤس کے لیے منتخب ہوتے تو جنگ کبھی نہ ہوتی، اس دعوے کو دہراتے ہوئے جو انھوں نے چند ہفتے قبل کیا تھا جب انھوں نے کہا تھا کہ وہ روس کو یوکرین کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کی اجازت دیتے تاکہ حملے کو روکا جا سکے۔

شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب اچانک دورہ

اب تک کوئی کامیاب مذاکرات نہیں ہوئےترکی کی طرح دوسرے ممالک نے جنگ شروع ہونے کے بعد سے روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی کوشش کی ہے یوکرین نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام میں پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے تک وہ روس کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا-

Leave a reply