لاہور:یہ ججزپاک فوج کے خلاف فیصلے کس کوخوش کرنے کے لیے کررہے ہیں؟ان فیصلوںپربھارت میں جشن منائے جارہے ہیں ،اطلاعات کے مطابق علامہ طاہر اشرفی کا پرویز مشرف کے بارے میں عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہارکردیا
علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہےکہ ججزیہ یاد رکھ لیںکہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، فیصلہ آئین پاکستان کے خلاف اور اس کا ہدف پاکستان کی فوج ہے۔انہوں نے کہا کہ جج صاحب خودآئین اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے امید ہے چیف جسٹس از خود نوٹس لیں گے۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی لاش ڈی چوک پر لٹکانے کے بارے میں کہا کیا پاکستان میں چنگیز خان کا قانون آگیا ہے کہ لاش کی بے حرمتی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے میں جوججزملوث ہیں ان کا پتہ لگانا چاہیے کہ ان کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں