طاہراشرفی نےچاند کی تصویرشیئرکردی:رویت ہلال کمیٹی کافیصلہ درست تھا:مفتی منیب فقط انتقامی گفتگوکررہےہیں

0
45

لاہور: طاہراشرفی نےچاند کی تصویرشیئرکردی:رویت ہلال کمیٹی کافیصلہ درست تھا:مفتی منیب توفقط انتقامی گفتگوکررہے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عید منانے کامرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ درست تھا۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ آج اس وقت تك چاند نظر آ رہا ہے، معلوم ہوا رويت ہلال كا فيصله درست تها، تاخير شہادتون كو شرعى ہدايات كے مطابق ديكهتے تاخير هوئی، روزه كى نه قضاء هےاور نه اعتكاف كو دوباره كرنا ہے۔

دوسری طرف وزارت مذہبی امور نے 2 شوال کے چاند کی تصاویر شیئر کردیں۔

وزارت مذہبی امور کے سوشل میڈیا پیجز سے آج کے چاند کی تصاویر شیئر کراتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 2 شوال المکرم کا چاند کا مشاہدہ لاکھوں لوگوں نے کیا۔

 

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پوری قوم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے گزشتہ روز کے فیصلے کو سراہ رہی ہے۔

اس سے قبل سابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین منیب الرحمان نے آج کے دن کے روزے کی قضاء رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اورصدرمملکت عارف علوی پرغصہ نکالنا شروع کردیا

دوسری طرف علامہ طاہراشرفی کہتے ہیں کہ مفتی منیب اپنا کوئی غصہ نکال رہے ہیں چاند کا کوئی مسئلہ نہیں ، آج پوری قوم نے دیکھ لیا کہ آج چاند دوسرے دن کا تھا

ٕ

Leave a reply