تحریک انصاف پر جب جب تنقید ہوئی،انہوں نے چور راستہ اختیار کیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کے خلاف تحریک انصاف اور حلیم عادل شیخ کی جانب سے جعلی پروپیگنڈہ کرنے پر ردعمل

رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کا سوشل میڈیا پر حریم شاہ سے منسوب گردش کرنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت

رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں کی گئی حالیہ تقریر جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے ممبران کو "گدھا” کہا تھا اس کے بعد اپوزيشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت تحریک انصاف گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے.

سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ سمیت تحریک انصاف پر جب جب تنقید ہوئی ہے انہوں نے چور راستہ اختیار کرتے ہوئے یہ جعلی پروپیگنڈہ کیا ہے.حلیم عادل شیخ اور پوری تحریک انصاف کو کہتا ہوں مقابلہ اسمبلی میں آکر کرو تمہاری یہ حرکتیں کبھی خاموش نہیں کروا سکتی.

انھوں نے مزید کہا،صدام کمبھار نامی شخص حلیم عادل شیخ کا میڈیا کوآرڈینیٹر ہے.سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر سے میرا کوئی تعلق نہیں میں چیلنج کرتا ہوں حلیم عادل شیخ کو ہمت ہے تو اسمبلی میں مقابلہ کرے. ان جعلی پروپیگنڈہ سے گھبرانے والا نہیں ہوں. ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے یہ اپنی گھٹیا سیاست کے لیئے کسی کی ماں بہن کی عزت کے ساتھ کھیلتے ہیں.

Comments are closed.