تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کو نیب نے طلب کر لیا
تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کو نیب نے طلب کر لیا
باغی ٹی وی :حکومتی ارکان پر بھی نیب نے کڑی نظر رکھ لی، قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی غضنفر عباس چھینہ، ملک کرامت اور انصر مجید نیازی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی غضنفر عباس چھینہ اور ملک کرامت کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ملک کرامت کو 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نیب لاہور نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کو بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیر لیبر کو 19 اگست کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انصر مجید نیازی کے خلاف غیر قانونی ٹرانسفر پوسٹنگ اور تقرریوں کا الزام ہے۔