تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی،رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر

لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی )پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنماء و ممبر پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز سے فرسودہ نظام کے خاتمے ،ملکی استحکام اور پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار مقام دلوانے کے سفر کا آغاز ہواہے،ایک سال قبل آنے والی تبدیلی کا سفر درست سمت میں جاری ہے ،پی ٹی آئی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں عوام کی طاقت سے سیاسی جدوجہد کی نئی مثال قائم کی ، مشکل حالات سے گزر چکے، ملک میں جلد اچھے دن آنے والے ہیں ،عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے ۔ ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنا چوری کا مال بچانے کیلئے جمع ہوئی ہیں ، ڈالر لوٹنے والوں کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتناہو گا ۔

Shares: