تیل تنصیبات پر حملے کے بعد حوثی باغیوں نے بڑا دعویٰ کردیا

0
31

تیل تنصیبات پر حملے کے بعد حوثی باغیوں نے بڑا دعویٰ کردیا

باغی ٹی وی سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر حوثی حملے کے بعد سعودی جنگی اتحاد کے طیاروں نے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔

سعودی جنگی اتحاد کے طیاروں نے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔ صعدہ پر بمباری ایسے میں کی گئی کہ جب سعودی عرب پر حملہ کیا اور تیل تنصیبات کو نقصان پہنچا ، حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ صوبہ مآرب میں سعودی جنگی اتحاد کے اہم اور اسٹریٹیجک فوجی مراکز ہمارے کنٹرول میں آگئے ہیں۔

جب تک یمن پر حملے جاری رہیں گے جارحین کے خلاف ہماری جنگ بھی جاری رہے گی اور ہر حملے کا میزائلوں کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یمنی فوج، سعودی عرب کی آرامکو آئل فیلڈ کو پھر نشانہ بنائے گی اور ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ یہ پوری دنیا کو تیل فراہم کرتی ہے۔

حوثی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا بلکہ یہ جارح ممالک ہیں جو بحران کے حل کو زبردستی ایران سے جوڑ رہے ہیں .یہ صرف اس لیے کیا جارہا ہے کہ یمن میں مغربی ممالک کی مداخلت کو ہموار کیا جاسکے .
واضح‌رہے کہ حوثی باغیوں نے پھر سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تنصیب پر آگ بڑھک اٹھی ہے .

حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط اور نجران سمیت دیگر علاقوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے . اس سلسلے میں سعودی اتحادی افواج نے کہا کہ اس نے ان حملوں کو ناکام بنادیا جب کہ جازان میں تیل کی تنصیبات پر کیے گئے بارودی ڈرون حملے میں تیل کے ایک ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a reply