بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے لانس نائیک تیمور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر دو دن قبل بھارت کی جانب سے کی جانیوالی جارحانہ فائرنگ کے نتیجے میں تین فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ ان تین شہداء میں سے بٹل سیکٹر میں شہید ہونے والے لانس نائیک تیمور بھی شامل تھا جس کی نماز جنازہ ریلوے فلیٹس مین والٹن روڈ سٹاپ نزد باب پاکستان پر ادا کر دی گئی ہے، جنازہ میں اہل علاقہ سمیت عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر نہایت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور شرکاء میں بھارت کی ہٹ دھرمی اور مقبوضہ وادی کے حالات پر غم و غصہ پایا گیا،

اس موقع پر لوگوں نے پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے بھی لگائے، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،

Shares: