تائیوان کے علیحدہ ہونے کی صورت میں چین کی جنگ کی دھمکی
چین نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کے آزاد ہونے کی صورت میں جنگ کے لیے تیار ہے۔ چین نے امریکا کو عدم استحکا م کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کی بھی مذمت کی ۔
پینٹاگون کے مطابق رواں مہینہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تائیوان کی درخواست پر ٹینکوں اور سٹنگر میزائل پر مشتمل 2.2ملین ڈالرکے اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔جس کے جواب میں چین نے کسی بھی ڈیل میں ملوث امریکی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا کہا ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان وو قیان نے بتایا کہ چین تائیوان کے ساتھ امن وامان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔دوسری جانب تائیوان نے چین سے جنگ اور طاقت کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیا تھا۔
”اگر کچھ لوگ تائیوان کی چین سے علیحدگی چاہتے ہیں تو چین کی فوج ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے جنگ کے تیار ہے۔“ ووقیان نے کہا ۔
یاد رہے کہ امریکہ تائیوان کے اسلحے کا سب سے بڑا سپلائر ہے ۔