تائیوان نے اپنا الگ پاسپورٹ جاری کردیا

0
36

تائیوان نے اپنا الگ پاسپورٹ جاری کردیا

باغی ٹی وی :تائیوان ایک نیا پاسپورٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں وہ اپنے آزادانہ تشخص کے اظہار کےساتھ ساتھ چین سے آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بدھ کے روز تائیوانی وزارت خارجہ نے نئے پاسپورٹ کی تصاویر شائع کیں جن میں اس کے سرورق پر بڑے خطوط میں "تائیوان” کا لفظ دکھایا گیا ہے اور انگریزی میں لکھے گئے "جمہوریہ چین” کے حجم کو چھوٹا کیا گیا ہے۔ جزیرہ نما تائیوان کے آئین کے مطابق تائیوان ہی اس کا سرکاری نام ہے۔

جاپان نے 1945 میں تائیوان کو چینی حکومت کے حوالے کیا تھا۔ چار سال بعد چیانگ کِ شِک نے جمہوریہ چین اور اس کے اداروں کو چین کی خانہ جنگی میں ماؤ زیتونگ کی کمیونسٹ پارٹی کی اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی جزیرے میں منتقل کر دیا۔

امریکا آگ سے نہ کھیلے، تائیوان میں امریکی مداخلت ہرگزقبول نہیں ، اینٹ کا جواب پتھرسے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں‌

اس سے قبل چین نے امریکہ کو مداخلت پر خبردار کیا تھا کہ امریکی وفد کی جانب سے تائیوان کے تاریخی دورے کی تکمیل کے بعد چین نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ وہ وہ آگ سے نہ کھیلے۔

چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ حال ہی میں اعلیٰ سطح کے امریکی وفد کے دورہ تائیوان پر بہت برہم ہے، اور یہ سب ایک ایسے موقع پر ہوا جب تجارت سے فوجی معاملات اور کورونا وائرس کی وبا تک امریکا اور چین کے تعلقات بدترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

صحت کے سربراہ الیکس آذر نے تائیوان کا تین روزہ دورہ مکمل کیا اس دوران انہوں نے چین کی اس وبا سے سے نمٹنے کے انداز پر تنقید کی اور کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے ناپسندیدہ تائیوان کے سابق صدر کے مزار پر تشریف لائے

Leave a reply